Chapter 2: Al-Baqarah البَقَرَة
[2:271] And whatsoever you spend or whatsoever vow you vow, Allah surely knows it; and for the wrongdoers there shall be no helpers. [2:271] اور جو بھی تم قابلِ خرچ چیزوں میں سے خرچ کرو یا منتوں میں سے کوئی منّت مانو تو یقیناً اللہ اسے جانتا ہے اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں۔ | |||||||||||||||
[2:272] If you give alms openly, it is well and good; but if you conceal them and give them to the poor, it is better for you; and He will remove from you many of your sins. And Allah is aware of what you do. [2:272] تم اگر صدقات کو ظاہر کرو تو یہ بھی عمدہ بات ہے۔ اور اگر تم انہیں چھپاؤ اور انہیں حاجت مندوں کو دو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ اور وہ (اللہ) تمہاری بہت سی برائیاں تم سے دور کردے گا۔ اور اللہ اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔ | |||||||||||||||
[2:273] It is not thy responsibility to make them follow the right path; but Allah guides whomsoever He pleases. And whatever of wealth you spend, it is for yourselves, while you spend not but to seek the favour of Allah. And whatever of wealth you spend, it shall be paid back to you in full and you shall not be wronged. [2:273] ان کو ہدایت دینا تجھ پر فرض نہیں۔ لیکن اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور جو بھی تم مال میں سے خرچ کرو تو وہ تمہارے اپنے ہی فائدہ میں ہے۔ جبکہ تم تو اللہ کی رضاجوئی کے سوا (کبھی) خرچ نہیں کرتے۔ اور جو بھی تم مال میں سے خرچ کرو وہ تمہیں بھرپور واپس کر دیا جائے گا اور ہرگز تم سے کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی۔ | |||||||||||||||
[2:274] These alms are for the poor who are detained in the cause of Allah and are unable to move about in the land. The ignorant man thinks them to be free from want because of their abstaining from begging. Thou shalt know them by their appearance; they do not beg of men with importunity. And whatever of wealth you spend, surely, Allah has perfect knowledge thereof. [2:274] (یہ خرچ) ان ضرورت مندوں کی خاطر ہے جو خدا کی راہ میں محصور کر دیئے گئے (اور) وہ زمین میں چلنے پھرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ ایک لاعلم (ان کے) سوال سے بچنے (کی عادت) کی وجہ سے انہیں متمول سمجھتا ہے۔ (لیکن) تُو ان کے آثار سے ان کو پہچانتا ہے۔ وہ پیچھے پڑ کرلوگوں سے نہیں مانگتے۔ اور جو کچھ بھی تم مال میں سے خرچ کرو تو اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔ | |||||||||||||||
[2:275] Those who spend their wealth by night and day, secretly and openly, have their reward with their Lord; on them shall come no fear, nor shall they grieve. [2:275] وہ لوگ جو اپنے اموال خرچ کرتے ہیں رات کو بھی اور دن کو بھی، چھپ کر بھی اور کھلے عام بھی، تو ان کے لئے ان کا اجر اُن کے ربّ کے پاس ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ وہ غم کریں گے۔ | |||||||||||||||
[2:276] Those who devour interest do not rise except as rises one whom Satan has smitten with insanity. That is because they say: ‘Trade also is like interest;’ whereas Allah has made trade lawful and made interest unlawful. So he to whom an admonition comes from his Lord and he desists, then will that which he received in the past be his; and his affair is with Allah. And those who revert to it, they are the inmates of the Fire; therein shall they abide. [2:276] وہ لوگ جو سود کھاتے ہیں وہ کھڑے نہیں ہوتے مگر ایسے جیسے وہ شخص کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان نے (اپنی) مَس سے حواس باختہ کر دیا ہو۔ یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے کہا یقیناً تجارت سود ہی کی طرح ہے۔ جبکہ اللہ نے تجارت کو جائز اور سود کو حرام قرار دیا ہے۔ پس جس کے پاس اُس کے ربّ کی طرف سے نصیحت آجائے اور وہ باز آ جائے تو جو پہلے ہوچکا وہ اسی کا رہے گا اور اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔ اور جو کوئی دوبارہ ایسا کرے تو یہی لوگ ہیں جو آ گ والے ہیں۔ وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔ | |||||||||||||||
[2:277] Allah will abolish interest and will cause charity to increase. And Allah loves not anyone who is a confirmed disbeliever and an archsinner. [2:277] اللہ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔ اور اللہ ہر سخت ناشکرے (اور) بہت گنہگار کو پسند نہیں کرتا۔ | |||||||||||||||
[2:278] Surely, those who believe and do good deeds, and observe Prayer and pay the Zakat, shall have their reward from their Lord, and no fear shall come on them, nor shall they grieve. [2:278] یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے اور انہوں نے نمازکو قائم کیا اور زکوٰۃ دی‘ اُن کے لئے اُن کا اجر اُن کے ربّ کے پاس ہے۔ اور اُن پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ | |||||||||||||||
[2:279] O ye who believe! fear Allah and relinquish what remains of interest, if you are believers. [2:279] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو سود میں سے باقی رہ گیا ہے، اگر تم (فی الواقعہ) مومن ہو۔ | |||||||||||||||
[2:280] But if you do it not, then beware of war from Allah and His Messenger; and if you repent, then you shall have your original sums; thus you shall not wrong, nor shall you be wronged. [2:280] اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلانِ جنگ سن لو۔ اور اگر تم توبہ کرو تو تمہارے اصل زر تمہارے ہی رہیں گے۔ نہ تم ظلم کروگے، نہ تم پر ظلم کیا جائے گا۔
|
0 Your Comments:
Post a Comment