Search This Blog

The Holy Quran Arabic, English and Urdu

Chapter 2: Al-Baqarah البَقَرَة




[2:141] Do you say that Abraham, and Ishmael, and Isaac, and Jacob, and his children were Jews or Christians? Say, ‘Do you know better or Allah?’ And who is more unjust than he who conceals the testimony that he has from Allah? And Allah is not unaware of what you do.
[2:141] کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور (اس کی) اولاد یہودی تھے یا عیسائی تھے ۔ تُو کہہ دے کیا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ۔ اور اس سے زیادہ ظالم کون ہو گا جو اس گواہی کو چھپائے جو اللہ کی طرف سے اس کے پاس (امانت) ہے۔ اور اللہ اس سے غافل نہیں ہے جو تم کرتے ہو۔

[2:142] Those are a people that have passed away; for them is what they earned, and for you shall be what you earn; and you shall not be questioned as to what they did.
[2:142] یہ (بھی) ایک امّت تھی جو گزر چکی ۔ اس کے لئے تھا جو اس نے کمایا اور تمہارے لئے ہے جو تم نے کمایا۔ اور تم نہیں پوچھے جاؤگے اُس بارہ میں جو وہ کرتے رہے۔

[2:143] The foolish among the people will say: ‘What has turned them away from their Qiblah which they followed?’ Say: ‘To Allah belong the East and the West. He guides whom He pleases to the right path.’
[2:143] لوگوں میں سے بے وقوف ضرور کہیں گے کہ کس چیز نے اُن کو اپنے اس قبلہ سے پھیر دیا ہے جس پر وہ (پہلے) قائم تھے۔ تُو کہہ دے مشرق اور مغرب اللہ ہی کے ہیں۔ وہ جسے چاہتا ہے صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت دیتا ہے۔

[2:144] And thus have We made you an exalted nation, that you may be guardians over men, and the Messenger of God may be a guardian over you. And We did not appoint the Qiblah which thou didst follow, except that We might know him who follows the Messenger of God from him who turns upon his heels. And this is indeed hard, except for those whom Allah has guided. And it does not behove Allah to let your faith go in vain; surely, Allah is Compassionate and Merciful to the people.
[2:144] اور اسی طرح ہم نے تمہیں وسطی اُمت بنادیا تاکہ تم لوگوں پر نگران ہو جاؤ اور رسول تم پر نگران ہو جائے۔ اور جس قبلہ پر تُو (پہلے) تھا وہ ہم نے محض اس لئے مقرر کیا تھا تاکہ ہم اُسے جان لیں جو رسول کی اطاعت کرتا ہے بالمقابل اس کے جو اپنی ایڑیوں کے بَل پھر جاتا ہے۔ اور اگرچہ یہ بات بہت بھاری تھی مگر ان پر (نہیں) جن کو اللہ نے ہدایت دی۔ اور اللہ ایسا نہیں کہ تمہارے ایمانوں کو ضائع کر دے۔ یقینا اللہ لوگوں پر بہت مہربان (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔



[2:145] Verily, We see thee turning thy face often to heaven; surely, then, will We make thee turn to the Qiblah which thou likest. So, turn thy face towards the Sacred Mosque; and wherever you be, turn your faces towards it. And they to whom the Book has been given know that this is the truth from their Lord; and Allah is not unmindful of what they do.
[2:145] یقیناً ہم دیکھ چکے تھے تیرے چہرے کا آسمان کی طرف متوجہ ہونا۔ پس ضرور تھا کہ ہم تجھے اس قبلہ کی طرف پھیر دیں جس پر تُو راضی تھا۔ پس اپنا منہ مسجدحرام کی طرف پھیر لے۔ اور جہاں کہیں بھی تم ہو اسی کی طرف اپنے منہ پھیر لو۔ اور بے شک وہ لوگ جو کتاب دیئے گئے وہ ضرور جانتے ہیں کہ یہ اُن کے ربّ کی طرف سے حق ہے۔ اور اللہ اس سے جو وہ کرتے ہیں غافل نہیں ہے۔

[2:146] And even if thou shouldst bring every Sign to those who have been given the Book, they would never follow thy Qiblah; nor wouldst thou follow their Qiblah; nor would some of them follow the Qiblah of others. And if thou shouldst follow their desires after the knowledge that has come to thee, then thou shalt surely be of the transgressors.
[2:146] اور اگر تُو ان لوگوں کے پاس جنہیں کتاب دی گئی تھی ہر ایک نشان بھی لے آتا تب بھی وہ تیرے قبلہ کی پیروی نہ کرتے۔ اور نہ ہی تُو ان کے قبلہ کی پیروی کرنے والا ہے۔ اور اُن میں سے بعض، بعض دوسروں کے قبلے کی بھی پیروی نہیں کرتے۔ اور اگر تُو اس کے بعد بھی کہ علم تیرے پاس آ چکا ہے ان کی خواہشات کی پیروی کرے گا تو ضرور ظالموں میں سے ہو جائے گا۔

[2:147] Those to whom We have given the Book recognize it even as they recognize their sons, but surely some of them conceal the truth knowingly.
[2:147] وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ اسے (یعنی رسول کو اس میں الہٰی آثار دیکھ کر) اسی طرح پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ اور یقیناً ان میں ایک ایسا گروہ بھی ہے جو حق کو چھپاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں۔

[2:148] It is the truth from thy Lord; be not therefore of those who doubt.
[2:148] (یہ یقیناً) حق ہے تیرے ربّ کی طرف سے۔ پس تُو ہرگز شبہ کرنے والوں میں سے نہ ہو۔

[2:149] And every one has a goal which dominates him; vie, then, with one another in good works. Wherever you be, Allah will bring you all together. Surely, Allah has the power to do all that He wills.
[2:149] اور ہر ایک کے لئے ایک مطمحِ نظر ہے جس کی طرف وہ منہ پھیرتا ہے۔ پس نیکیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جاؤ۔ تم جہاں کہیں بھی ہو گے اللہ تمہیں اکٹھا کرکے لے آئے گا۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[2:150] And from wheresoever thou comest forth, turn thy face towards the Sacred Mosque; for that is indeed the truth from thy Lord. And Allah is not unmindful of what you do.
[2:150] اور جہاں کہیں سے بھی تُو نکلے اپنی توجہ مسجد حرام ہی کی طرف پھیر۔ اوریقیناً وہ تیرے ربّ کی طرف سے حق ہے۔ اور اللہ اُس سے غافل نہیں جو تم کرتے ہو۔
 

[2:151] And from wheresoever thou comest forth, turn thy face towards the Sacred Mosque; and wherever you be, turn your faces towards it that people may have no argument against you, except those who are unjust — so fear them not, but fear Me — and that I may perfect My favour upon you; and that you may be rightly guided.
[2:151] اور جہاں کہیں سے بھی تُو نکلے اپنی توجہ مسجد حرام ہی کی طرف پھیر۔ اور جہاں کہیں بھی تم ہو اسی کی جانب اپنی توجہ پھیرو تاکہ لوگوں کے لئے تمہارے خلاف کوئی حجت نہ بنے۔ سوائے اُن کے جنہوں نے اُن میں سے ظلم کئے۔ پس ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو۔ اور تاکہ میں اپنی نعمت کو تم پر پورا کروں اور تاکہ تم ہدایت پا جاؤ۔

[2:152] Even as We have sent to you a Messenger from among yourselves who recites Our Signs to you, and purifies you, and teaches you the Book and Wisdom, and teaches you that which you did not know.
[2:152] جیسا کہ ہم نے تمہارے اندر تم ہی میں سے رسول بھیجا ہے جو تم پر ہماری آیات پڑھ کر سناتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب اور (اس کی) حکمت سکھاتا ہے اور تمہیں ان باتوں کی تعلیم دیتا ہے جن کا تمہیں پہلے کچھ علم نہ تھا۔

[2:153] Therefore remember Me, and I will remember you; and be thankful to Me and do not be ungrateful to Me.
[2:153] پس میرا ذکر کیا کرو میں بھی تمہیں یاد رکھوں گا۔ اور میرا شکر کرو اور میری ناشکری نہ کرو۔

[2:154] O ye who believe! seek help with patience and Prayer; surely, Allah is with the steadfast.
[2:154] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو (اللہ سے) صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ مدد مانگو۔ یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

[2:155] And say not of those who are killed in the cause of Allah that they are dead; nay, they are living; only you perceive not.
[2:155] اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں ان کو مُردے نہ کہو بلکہ (وہ تو) زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔

[2:156] And We will try you with something of fear and hunger, and loss of wealth and lives, and fruits; but give glad tidings to the patient,
[2:156] اور ہم ضرور تمہیں کچھ خوف اور کچھ بھوک اور کچھ اموال اور جانوں اور پھلوں کے نقصان کے ذریعہ آزمائیں گے۔ اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دےدے۔

[2:157] Who, when a misfortune overtakes them, say, ‘Surely, to Allah we belong and to Him shall we return.’
[2:157] اُن لوگوں کو جن پر جب کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ کہتے ہیں ہم یقیناً اللہ ہی کے ہیں اور ہم یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

[2:158] It is these on whom are blessings from their Lord and mercy, and it is these who are rightly guided.
[2:158] یہی لوگ ہیں جن پر ان کے ربّ کی طرف سے برکتیں ہیں اور رحمت ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت پانے والے ہیں۔

[2:159] Surely, Al-Safa and Al-Marwah are among the Signs of Allah. It is, therefore, no sin for him who is on pilgrimage to the House, or performs ‘Umrah, to go round the two. And whoso does good beyond what is obligatory, surely then, Allah is Appreciating, All-Knowing.
[2:159] یقیناً صفا اور مَروَہ شعائراللہ میں سے ہیں۔ پس جو کوئی بھی اِس بیت کا حج کرے یا عمرہ ادا کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ ان دونوں کا بھی طواف کرے۔ اور جو نفلی طور پر نیکی کرنا چاہے تو یقیناً اللہ شکر کا حق ادا کرنے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[2:160] Those who conceal what We have sent down of Signs and guidance after We have made it clear for the people in the Book, it is these whom Allah curses; and so curse them those who curse.
[2:160] یقیناً وہ لوگ جو اُسے چھپاتے ہیں جو ہم نے واضح نشانات اور کامل ہدایت میں سے نازل کیا، اس کے بعد بھی کہ ہم نے کتاب میں اس کو لوگوں کے لئے خوب کھول کر بیان کردیا تھا۔ یہی ہیں وہ جن پر اللہ لعنت کرتا ہے اور اُن پر سب لعنت کرنے والے بھی لعنت کرتے ہیں۔
 

[2:161] But they who repent and amend and openly declare the truth, it is these to whom I turn with forgiveness, and I am Oft-Returning with compassion and Merciful.
[2:161] سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے توبہ کی اور اصلاح کی اور (اللہ کے نشانات کو) کھول کھول کر بیان کیا۔ پس یہی وہ لوگ ہیں جن پر میں توبہ قبول کرتے ہوئے جھکوں گا۔ اور میں بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہوں۔

[2:162] Those who disbelieve and die while they are disbelievers, on them shall be the curse of Allah and of angels and of men all together.
[2:162] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور کفر ہی کی حالت میں مر گئے یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی۔

[2:163] They shall remain under it. The punishment shall not be lightened for them, nor shall they be granted respite.
[2:163] اس (لعنت) میں وہ ایک لمبے عرصہ تک رہنے والے ہوں گے۔ ان پر سے عذاب کو ہلکا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی وہ مہلت دیئے جائیں گے۔

[2:164] And your God is One God; there is no God but He, the Gracious, the Merciful.
[2:164] اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔ کوئی معبود نہیں مگر وہی رحمان (اور) رحیم۔

[2:165] Verily, in the creation of the heavens and the earth and in the alternation of night and day, and in the ships which sail in the sea with that which profits men, and in the water which Allah sends down from the sky and quickens therewith the earth after its death and scatters therein all kinds of beasts, and in the change of the winds, and the clouds pressed into service between the heaven and the earth — are indeed Signs for the people who understand.
[2:165] یقیناً آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے ادلنے بدلنے میں اور ان کشتیوں میں جو سمندر میں اُس (سامان) کے ساتھ چلتی ہیں جو لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے اور اس پانی میں جو اللہ نے آسمان سے اتارا پھر اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کے مُردہ ہونے کے بعد زندہ کر دیا اور اُس میں ہر قسم کے چلنے پھرنے والے جاندار پھیلائے اور اسی طرح ہواؤں کے رخ بدل بدل کر چلانے میں اور بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان مسخر ہیں، عقل کرنے والی قوم کے لئے نشانات ہیں۔

[2:166] And there are some among men who take for themselves objects of worship other than Allah, loving them as they should love Allah. But those who believe are stronger in their love for Allah and if those who transgress could now see the time when they shall see the punishment, they would realize that all power belongs to Allah and that Allah is severe in punishing.
[2:166] اور لوگوں میں سے ایسے بھی ہیں جو اللہ کے مقابل پر شریک بنا لیتے ہیں۔ وہ اُن سے اللہ سے محبت کرنے کی طرح محبت کرتے ہیں۔ جبکہ وہ لوگ جو ایمان لائے اللہ کی محبت میں (ہر محبت سے) زیادہ شدید ہیں۔ اور کاش! وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا سمجھ سکیں جب وہ عذاب دیکھیں گے کہ تمام تر قوّت (ہمیشہ سے) اللہ ہی کی ہے اور یہ کہ اللہ عذاب میں بہت سخت ہے۔

[2:167] Aye, they would certainly realize if they could see the time when those who were followed shall disown their followers and shall see the punishment, and all their ties shall be cut asunder.
[2:167] جب وہ لوگ جن کی پیروی کی گئی ان لوگوں سے بیزاری کا اظہار کریں گے جنہوں نے (اُن کی) پیروی کی اور وہ عذاب کو دیکھیں گے جبکہ اُن سے (نجات کے) سب ذرائع کٹ چکے ہوں گے۔

[2:168] And those who followed shall say: ‘If we could only return, we would disown them as they have disowned us.’ Thus will Allah show them their works as anguish for them, and they shall not get out of the Fire.
[2:168] اور وہ لوگ جنہوں نے پیروی کی کہیں گے کاش! ہمیں ایک اور موقع ملتا تو ہم ان سے اسی طرح بیزاری کا اظہار کرتے جس طرح انہوں نے ہم سے بیزاری کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح اللہ انہیں ان کے اعمال ان پر حسرتیں بنا کر دکھائے گا اور وہ (اس) آگ سے نکل نہیں سکیں گے۔

[2:169] O ye men! eat of what is lawful and good in the earth; and follow not the footsteps of Satan; surely, he is to you an open enemy.
[2:169] اے لوگو! اُس میں سے حَلال اور طیّب کھاؤ جو زمین میں ہے اور شیطان کے قدموں کے پیچھے نہ چلو۔ یقیناً وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔

[2:170] He only enjoins upon you what is evil and what is foul, and that you say of Allah what you do not know.
[2:170] یقیناً وہ تمہیں محض برائی اور بے حیائی کی باتوں کا حکم دیتا ہے اور یہ کہ تم اللہ کے خلاف ایسی باتیں کہو جن کا تمہیں کوئی علم نہیں۔
 

[2:171] And when it is said to them, ‘Follow that which Allah has sent down,’ they say: ‘Nay, we will follow that wherein we found our fathers.’ What! even if their fathers had no sense at all and no guidance?
[2:171] اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کرو جو اللہ نے اتارا ہے تو وہ کہتے ہیں بلکہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے آباءواجداد کو پایا۔ کیا ایسی صورت میں بھی (وہ ان کی پیروی کریں گے) جبکہ ان کے باپ دادا کوئی عقل نہیں رکھتے تھے اور ہدایت یافتہ نہیں تھے۔

[2:172] And the case of those who disbelieve is like the case of one who shouts to that which hears nothing but a call and a cry. They are deaf, dumb, and blind — so they do not understand.
[2:172] اور اُن لوگوں کی مثال جنہوں نے کفر کیا اس شخص کی طرح ہے جو چیخ چیخ کر اُسے پکارتا ہے جو سنتا نہیں۔ (یہ کچھ بھی نہیں) مگر (محض) ایک پکار اور بلانے کے طور پر ہے۔ (ایسے لوگ) بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں پس وہ کوئی عقل نہیں رکھتے۔

[2:173] O ye who believe! eat of the good things We have provided for you, and render thanks to Allah, if it is He Whom you worship.
[2:173] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔

[2:174] He has made unlawful to you only that which dies of itself, and blood and the flesh of swine, and that on which the name of any other than Allah has been invoked. But he who is driven by necessity, being neither disobedient nor exceeding the limit, it shall be no sin for him. Surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[2:174] اس نے تم پر صرف مُردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور وہ حرام کیا ہے جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔ البتہ اس پر کوئی گناہ نہیں جو (بھوک سے) سخت مجبور کردیا گیا ہو، نہ حرص رکھنے والا ہو اور نہ حد سے تجاوز کرنے والا۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔

[2:175] Those who conceal that which Allah has sent down of the Book and take in exchange for that a paltry price, they fill their bellies with nothing but fire. Allah will not speak to them on the Day of Resurrection, nor will He purify them. And for them is a grievous punishment.
[2:175] یقیناً وہ لوگ جو اُسے چُھپاتے ہیں جو کتاب میں سے اللہ نے نازل کیا ہے اور اس کے بدلے معمولی قیمت لے لیتے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جو آگ کے سوا اپنے پیٹوں میں کچھ نہیں جَھونکتے۔ اور اللہ ان سے قیامت کے دن کلام نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کو پاک کرے گا اور ان کےلئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[2:176] It is they who have taken error in exchange for guidance and punishment for forgiveness. How great is their endurance of the Fire!
[2:176] یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدلی اور مغفرت کے بدلے عذاب۔ پس آگ پر یہ کیا ہی صبر کرنے والے ہوں گے۔

[2:177] That is because Allah has sent down the Book with the truth; and surely, they who disagree concerning the Book are gone far in enmity.
[2:177] یہ اس لئے ہوگا کہ اللہ نے کتاب کو حق کے ساتھ اتارا ہے۔ اور یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کتاب کے بارے میں اختلاف کیا ہے وہ بہت دُور کی مخالفت میں (مبتلا) ہیں۔

[2:178] It is not righteousness that you turn your faces to the East or the West, but truly righteous is he who believes in Allah and the Last Day and the angels and the Book and the Prophets, and spends his money for love of Him, on the kindred and the orphans and the needy and the wayfarer and those who ask for charity, and for ransoming the captives; and who observes Prayer and pays the Zakat; and those who fulfil their promise when they have made one, and the patient in poverty and afflictions and the steadfast in time of war; it is these who have proved truthful and it is these who are the God-fearing.
[2:178] نیکی یہ نہیں کہ تم اپنے چہروں کو مشرق یا مغرب کی طرف پھیرو۔ بلکہ نیکی اسی کی ہے جو اللہ پر ایمان لائے اور یوم آخرت پر اور فرشتوں پر اور کتاب پر اور نبیوں پر اور مال دے اس کی محبت رکھتے ہوئے اقرباءکو اور یتیموں کو اور مسکینوں کو اور مسافروں کو اور سوال کرنے والوں کو نیز گردنوں کو آزاد کرانے کی خاطر۔ اور جو نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور وہ جو اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں جب وہ عہد باندھتے ہیں اور تکلیفوں اور دکھوں کے دوران صبر کرنے والے ہیں اور جنگ کے دوران بھی۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے صدق اختیار کیا اور یہی ہیں جو متّقی ہیں۔

[2:179] O ye who believe! equitable retaliation in the matter of the slain is prescribed for you: the free man for the free man, and the slave for the slave, and the female for the female. But if one is granted any remission by one’s brother, then pursuing the matter for the realization of the blood money shall be done with fairness and the murderer shall pay him the blood money in a handsome manner. This is an alleviation from your Lord and a mercy. And whoso transgresses thereafter, for him there shall be a grievous punishment.
[2:179] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو تم پر مقتولوں کے بارہ میں قصاص فرض کر دیا گیا ہے۔ آزاد کا بدلہ آزاد کے برابر، غلام کا بدلہ غلام کے برابر اور عورت کا بدلہ عورت کے برابر (لیا جائے)۔ اور وہ جسے اس کے بھائی کی طرف سے کچھ معاف کر دیا جائے تو پھر معروف طریق کی پیروی اور احسان کے ساتھ اس کو ادائیگی ہونی چاہئے۔ یہ تمہارے ربّ کی طرف سے رعایت اور رحمت ہے۔ پس جو بھی اس کے بعد زیادتی کرے تو اس کےلئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[2:180] And there is life for you in the law of retaliation, O men of understanding, that you may enjoy security.
[2:180] اور تمہارے لئے قِصاص (کے نظام) میں زندگی ہے اے عقل والو! تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔
 

[2:181] It is prescribed for you, when death comes to any one of you, if he leave much wealth, that he make a will to parents and near relatives to act with fairness; it is an obligation on those who fear God.
[2:181] تم پر فرض کر دیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کو موت آئے اگر وہ کوئی مال (ورثہ) چھوڑ رہا ہو تو وہ اپنے والدین کے حق میں اور رشتہ داروں کے حق میں دستور کے مطابق وصیت کرے۔ متقیوں پر یہ لازم ہے۔

[2:182] And he who alters it after he has heard it, the sin thereof shall surely lie on those who alter it. Surely, Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[2:182] پس جو اُسے اُس کے سُن لینے کے بعد تبدیل کرے تو اس کا گناہ ان ہی پر ہو گا جو اسے تبدیل کرتے ہیں۔ یقینا اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[2:183] But whoso apprehends from a testator a partiality or a wrong, and makes peace between them (the parties affected), it shall be no sin for him. Surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[2:183] پس جو کسی موصی سے (اس کے) ناجائز جھکاؤ یا گناہ کے ارتکاب کا خدشہ رکھتا ہو پھر وہ اُن (وارثوں) کے درمیان اصلاح کر دے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔

[2:184] O ye who believe! fasting is prescribed for you, as it was prescribed for those before you, so that you may become righteous.
[2:184] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم پر روزے اسی طرح فرض کر دیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔

[2:185] The prescribed fasting is for a fixed number of days, but whoso among you is sick or is on a journey shall fast the same number of other days; and for those who are able to fast only with great difficulty is an expiation — the feeding of a poor man. And whoso performs a good work with willing obedience, it is better for him. And fasting is good for you, if you only knew.
[2:185] گنتی کے چند دن ہیں۔ پس جو بھی تم میں سے مریض ہو یا سفر پر ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اتنی مدت کے روزے دوسرے ایام میں پورے کرے۔ اور جو لوگ اس کی طاقت رکھتے ہوں ان پر فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔ پس جو کوئی بھی نفلی نیکی کرے تو یہ اس کے لئے بہت اچھا ہے۔ اور تمہارا روزے رکھنا تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔

[2:186] The month of Ramadan is that in which the Qur’an was sent down as a guidance for mankind with clear proofs of guidance and discrimination. Therefore, whosoever of you is present at home in this month, let him fast therein. But whoso is sick or is on a journey, shall fast the same number of other days. Allah desires to give you facility and He desires not hardship for you, and that you may complete the number, and that you may exalt Allah for His having guided you and that you may be grateful.
[2:186] رمضان کا مہینہ جس میں قرآن انسانوں کے لئے ایک عظیم ہدایت کے طور پر اُتارا گیا اور ایسے کھلے نشانات کے طور پر جن میں ہدایت کی تفصیل اور حق و باطل میں فرق کر دینے والے امور ہیں۔ پس جو بھی تم میں سے اس مہینے کو دیکھے تو اِس کے روزے رکھے اور جو مریض ہو یا سفر پر ہو تو گنتی پوری کرنا دوسرے ایام میں ہوگا۔ اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم (سہولت سے) گنتی کو پورا کرو اور اس ہدایت کی بنا پر اللہ کی بڑائی بیان کرو جو اُس نے تمہیں عطا کی اور تاکہ تم شکر کرو۔

[2:187] And when My servants ask thee about Me, say: ‘I am near. I answer the prayer of the supplicant when he prays to Me. So they should hearken to Me and believe in Me, that they may follow the right way.’
[2:187] اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہوں۔ میں دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔ پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لبّیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔

[2:188] It is made lawful for you to go in unto your wives on the night of the fast. They are a garment for you, and you are a garment for them. Allah knows that you have been acting unjustly to yourselves, wherefore He has turned to you with mercy and afforded you relief. So you may now go in unto them and seek what Allah has ordained for you; and eat and drink until the white thread becomes distinct to you from the black thread of the dawn. Then complete the fast till nightfall and do not go in unto them while you remain in the mosques for devotion. These are the limits fixed by Allah, so approach them not. Thus does Allah make His commandments clear to men that they may become secure against evil.
[2:188] تمہارے لئے (ماہِ) صیام کی راتوں میں اپنی بیویوں سے تعلقات جائز قرار دیئے گئے ہیں۔ وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو۔ اللہ جانتا ہے کہ تم اپنے نفسوں کا حق مارتے رہے ہو۔ پس وہ تم پر رحمت کے ساتھ جھکا اور تم سے درگذر کی۔ لہٰذا اب ان کے ساتھ (بے شک) اِزدواجی تعلقات قائم کرو اور اس کی طلب کرو جو اللہ نے تمہارے حق میں لکھ دیا ہے۔ اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ فجر (کے ظہور) کی وجہ سے (صبح کی) سفید دھاری (رات کی) سیاہ دھاری سے تمہارے لئے ممتاز ہو جائے۔ پھر روزے کو رات تک پورا کرو۔ اور ان سے ازدواجی تعلقات قائم نہ کرو جبکہ تم مساجد میں اعتکاف بیٹھے ہوئے ہو۔ یہ اللہ کی حدود ہیں پس ان کے قریب بھی نہ جاؤ۔ اسی طرح اللہ اپنی آیات لوگوں کے لئے کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں۔

[2:189] And do not devour your wealth among yourselves through falsehood, and offer it not as bribe to the authorities that you may knowingly devour a part of the wealth of other people with injustice.
[2:189] اور اپنے ہی اموال اپنے درمیان جھوٹ فریب کے ذریعہ نہ کھایا کرو۔ اور نہ تم انہیں حکام کے سامنے (اس غرض سے) پیش کرو کہ تم گناہ کے ذریعہ لوگوں کے (یعنی قومی) اموال میں سے کچھ کھا سکو حالانکہ تم (اچھی طرح) جانتے ہو۔

[2:190] They ask thee about the new moons. Say, ‘They are means for measuring time for the general good of mankind and for the Pilgrimage.’ And it is not righteousness that you come into houses by the backs thereof; but truly righteous is he who fears God. And you should come into houses by the doors thereof; and fear Allah that you may prosper.
[2:190] وہ تجھ سے پہلی تین رات کے چاندوں کے متعلق پوچھتے ہیں۔ تُو کہہ دے کہ یہ لوگوں کے لئے اوقات کی تعیین کا ذریعہ ہیں اور حج (کی تعیین) کا بھی۔ اور نیکی یہ نہیں کہ تم گھروں میں ان کے پچھواڑوں سے داخل ہوا کرو بلکہ نیکی اسی کی ہے جو تقویٰ اختیار کرے۔ اور گھروں میں ان کے دروازوں سے داخل ہوا کرو۔ اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔
 

[2:191] And fight in the cause of Allah against those who fight against you, but do not transgress. Surely, Allah loves not the transgressors.
[2:191] اور اللہ کی راہ میں ان سے قتال کرو جو تم سے قتال کرتے ہیں اور زیادتی نہ کرو۔ یقیناً اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

[2:192] And kill them wherever you meet them and drive them out from where they have driven you out; for persecution is worse than killing. And fight them not in, and near, the Sacred Mosque until they fight you therein. But if they fight you, then fight them: such is the requital for the disbelievers.
[2:192] اور (دورانِ قتال) انہیں قتل کرو جہاں کہیں بھی تم انہیں پاؤ اور انہیں وہاں سے نکال دو جہاں سے تمہیں انہوں نے نکالا تھا۔ اور فتنہ قتل سے زیادہ سنگین ہوتا ہے۔ اور ان سے مسجد حرام کے پاس قتال نہ کرو یہاں تک کہ وہ تم سے وہاں قتال کریں۔ پس اگر وہ تم سے قتال کریں تو پھر تم اُن کو قتل کرو۔ کافروں کی ایسی ہی جزا ہوتی ہے۔

[2:193] But if they desist, then surely Allah is Most Forgiving, Merciful.
[2:193] پس اگر وہ باز آ جائیں تو یقیناً اللہ بہت مغفرت کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔

[2:194] And fight them until there is no persecution, and religion is freely professed for Allah. But if they desist, then remember that no hostility is allowed except against the aggressors.
[2:194] اور ان سے قتال کرتے رہو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین (اختیار کرنا) اللہ کی خاطر ہو جائے۔ پس اگر وہ باز آ جائیں تو (زیادتی کرنے والے) ظالموں کے سوا کسی پر زیادتی نہیں کرنی۔

[2:195] The violation of a Sacred Month should be retaliated in the Sacred Month; and for all sacred things there is the law of retaliation. So, whoso transgresses against you, punish him for his transgression to the extent to which he has transgressed against you. And fear Allah and know that Allah is with those who fear Him.
[2:195] عزت والا مہینہ عزت والے مہینے کا بدل ہے اور تمام حرمت والی چیزوں (کی ہتک) کا بدلہ لیا جائے گا۔ پس جو تم پر زیادتی کرے تو تم بھی اس پر ویسی ہی زیادتی کرو جیسی اس نے تم پر کی ہو۔ اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ اللہ یقیناً متقیوں کے ساتھ ہے۔

[2:196] And spend for the cause of Allah, and cast not yourselves into ruin with your own hands, and do good; surely, Allah loves those who do good.
[2:196] اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں (اپنے تئیں) ہلاکت میں نہ ڈالو۔ اور احسان کرو یقیناً اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔



[2:197] And complete the Hajj and the ‘Umrah for the sake of Allah: but if you are kept back, then make whatever offering is easily available; and do not shave your heads until the offering reaches its destination. And whoever among you is sick or has an ailment of the head, should make an expiation either by fasting or almsgiving or a sacrifice. But when you are safe, then he, who would avail himself of the ‘Umrah together with the Hajj, should make whatever offering is easily obtainable. But such of you as cannot find an offering should fast three days during the Pilgrimage, and seven when you return home; these are ten complete. This is for him whose family does not reside near the Sacred Mosque. And fear Allah and know that Allah is severe in punishing.
[2:197] اور اللہ کے لئے حج اور عمرہ کو پورا کرو۔ پس اگر تم روک دیئے جاؤ تو جو بھی قربانی میسر آئے (کر دو) اور اپنے سروں کو نہ منڈاؤ یہاں تک کہ قربانی اپنی (ذبح ہونے کی) مقررہ جگہ پر پہنچ جائے۔ پس اگر تم میں سے کوئی بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو تو کچھ روزوں کی صورت میں یا صدقہ دے کر یا قربانی پیش کرکے فدیہ دینا ہوگا۔ پس جب تم امن میں آجاؤ تو جو بھی عمرہ کو حج سے ملا کر فائدہ اٹھانے کا ارادہ کرے تو (چاہئے کہ) جو بھی اسے قربانی میں سے میسر آئے (کردے)۔ اور جو (توفیق) نہ پائے تو اسے حج کے دوران تین دن کے روزے رکھنے ہوں گے اور سات جب تم واپس چلے جاؤ۔ یہ دس (دن) مکمل ہوئے۔ یہ (اوامر) اُس کے لئے ہیں جس کے اہل خانہ مسجد حرام کے پاس رہائش پذیر نہ ہوں۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

[2:198] The months of the Hajj are well known; so whoever determines to perform the Pilgrimage in these months, should remember that there is to be no foul talk, nor any transgression, nor any quarrelling during the Pilgrimage. And whatever good you do, Allah knows it. And furnish yourselves with necessary provisions, and surely, the best provision is righteousness. And fear Me alone, O men of understanding.
[2:198] حج چند معلوم مہینوں میں ہوتا ہے۔ پس جس نے ان (مہینوں) میں حج کا عزم کرلیا تو حج کے دوران کسی قسم کی شہوانی بات اور بدکرداری اور جھگڑا (جائز) نہیں ہوگا۔ اور جو نیکی بھی تم کرو اللہ اسے جان لے گا۔ اور زادِسفر جمع کرتے رہو۔ پس یقیناً سب سے اچھا زادِ سفر تقویٰ ہی ہے۔ اور مجھ ہی سے ڈرو اے عقل والو۔



[2:199] It is no sin for you that you seek the bounty of your Lord. But when you pour forth from ‘Arafat, remember Allah at Mash‘ar al- Haram; and remember Him as He has guided you, although, before this, you were of those gone astray.
[2:199] تم پر کوئی گناہ تو نہیں کہ تم اپنے ربّ سے فضل چاہو۔ پس جب تم عرفات سے لوٹو تو مَشعرِحرام کے پاس اللہ کا ذکر کرو۔ اور اس کو اسی طرح یاد کرو جس طرح اس نے تمہیں ہدایت کی ہے۔ اور اس سے پہلے تم یقیناً گمراہوں میں سے تھے۔

[2:200] Then pour forth from where the people pour forth, and seek forgiveness from Allah; surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[2:200] پھر تم (بھی) وہاں سے لوٹو جہاں سے لوگ لَوٹتے ہیں۔ اور اللہ سے بخشش مانگو۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔
 

[2:201] And when you have performed the acts of worship prescribed for you, celebrate the praises of Allah as you celebrated the praises of your fathers, or even more than that. And of men there are some who say, ‘Our Lord, grant us good things in this world;’ and such a one shall have no share in the Hereafter.
[2:201] پس جب تم اپنے (حج کے) ارکان ادا کرچکو تو اللہ کا ذکر کرو جس طرح تم اپنے آباءکا ذکر کرتے ہو، بلکہ اس سے بھی بہت زیادہ ذکر۔ پس لوگوں میں سے ایسا بھی ہے جو کہتا ہے اے ہمارے ربّ! ہمیں (جو دینا ہے) دنیا ہی میں دےدے۔ اور اس کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا۔

[2:202] And of them there are some who say: ‘Our Lord, grant us good in this world as well as good in the world to come, and protect us from the torment of the Fire.’
[2:202] اور اُنہی میں سے وہ بھی ہے جو کہتا ہے اے ہمارے ربّ! ہمیں دنیا میں بھی حَسَنہ عطا کر اور آخرت میں بھی حَسَنہ عطا کر اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

[2:203] For these there shall be a goodly share because of what they have earned. And Allah is swift at reckoning.
[2:203] یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے ایک بڑا اجر ہوگا اُس میں سے جو انہوں نے کمایا۔ اور اللہ حساب (لینے) میں بہت تیز ہے۔

[2:204] And remember Allah during the appointed number of days; but whoso hastens to leave in two days, it shall be no sin for him; and whoso stays behind, it shall be no sin for him. This is for him who fears God. And fear Allah and know that you shall be brought together before Him.
[2:204] اور اللہ کو (بہت) یاد کرو اِن گنتی کے چند دنوں میں۔ پس جو بھی دو دنوں میں جلد فارغ ہو جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جو پیچھے رہ جائے تو اس پر (بھی) کوئی گناہ نہیں (یعنی) اس کے لئے جو تقویٰ اختیار کرے ۔ اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ تم اسی کی طرف جمع کئے جاؤ گے۔

[2:205] And of men there is he whose talk on this life would please thee, and he would call Allah to witness as to that which is in his heart, and yet he is the most contentious of quarrellers.
[2:205] اور لوگوں میں سے ایسا بھی ہے جس کی دنیوی زندگی کے متعلق بات تجھے پسند آتی ہے جبکہ وہ اس پر اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہے جو اس کے دل میں ہے، حالانکہ وہ سخت جھگڑالو ہوتا ہے۔

[2:206] And when he is in authority, he runs about in the land to create disorder in it and destroy the crops and the progeny of man; and Allah loves not disorder.
[2:206] اور جب وہ صاحبِ اختیارہوجائے تو زمین میں دوڑا پھرتا ہے تاکہ اس میں فساد کرے اور فصل اور نسل کو ہلاک کرے جبکہ اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا۔

[2:207] And when it is said to him, ‘Fear Allah,’ pride incites him to further sin. So Hell shall be his sufficient reward; and surely, it is an evil place of rest.
[2:207] اور جب اسے کہا جاتا ہے کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کر تو اُسے عزت (کی اَنا) گناہ پر قائم رکھتی ہے۔ پس جہنّم کافی ہے اُس کے لئے اور وہ بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے۔

[2:208] And of men there is he who would sell himself to seek the pleasure of Allah; and Allah is Compassionate to His servants.
[2:208] اور لوگوں میں سے ایسا بھی ہے جو اپنی جان اللہ کی رضا کے حصول کے لئے بیچ ڈالتا ہے۔ اور اللہ بندوں کے حق میں بہت مہربانی کرنے والا ہے۔

[2:209] O ye who believe! come into submission wholly and follow not the footsteps of Satan; surely, he is your open enemy.
[2:209] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو تم سب کے سب اطاعت (کے دائرہ) میں داخل ہو جاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے نہ چلو۔ یقیناً وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔

[2:210] But if you slip after the clear Signs that have come to you, then know that Allah is Mighty, Wise.
[2:210] پس اگر تم اس کے بعد بھی پھسل جاؤ کہ تمہارے پاس کھلے کھلے نشان آ چکے ہیں تو جان لو کہ اللہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
 

[2:211] Are they waiting for anything but that Allah should come to them in the coverings of the clouds with angels, and the matter be decided? And to Allah do all things return.
[2:211] کیا وہ محض یہ انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ بادلوں کے سایوں میں اُن کے پاس آئے اور فرشتے بھی اور معاملہ نپٹا دیا جائے۔ اور اللہ ہی کی طرف تمام امور لوٹائے جاتے ہیں۔

[2:212] Ask of the children of Israel how many clear Signs We gave them. But whoso changes the gift of Allah after it has come to him, surely, then, Allah is severe in punishing.
[2:212] بنی اسرائیل سے پوچھ لے کہ ہم نے ان کو کتنے ہی کھلے کھلے نشان دیئے تھے۔ اور جو بھی اللہ کی نعمت کو تبدیل کر دے بعد اس کے کہ وہ اس کے پاس آچکی ہو تویقیناً اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

[2:213] The life of this world is made to appear attractive to those who disbelieve; and they scoff at those who believe. But those who fear God shall be above them on the Day of Resurrection; and Allah bestows His gifts on whomsoever He pleases without reckoning.
[2:213] جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے دنیا کی زندگی خوبصورت کرکے دکھائی گئی ہے۔ اور یہ اُن لوگوں سے تمسخر کرتے ہیں جو ایمان لائے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا وہ قیامت کے دن ان سے بالا ہوں گے۔ اور اللہ جسے چاہے بغیر حساب کے رزق عطا کرتا ہے۔

[2:214] Mankind were one community, then they differed among themselves, so Allah raised Prophets as bearers of good tidings and as warners, and sent down with them the Book containing the truth that He might judge between the people wherein they differed. But now they began to differ about the Book, and none differed about it except those to whom it was given, after clear Signs had come to them, out of envy towards one another. Now has Allah, by His command, guided the believers to the truth in regard to which they (the unbelievers) differed; and Allah guides whomsoever He pleases to the right path.
[2:214] تمام انسان ایک ہی امت تھے۔ پس اللہ نے نبی مبعوث کئے اس حال میں کہ وہ بشارت دینے والے تھے اور انذار کرنے والے تھے۔ اور ان کے ساتھ حق پر مبنی کتاب بھی نازل کی تاکہ وہ لوگوں کے درمیان ان امور میں فیصلہ کرے جن میں انہوں نے اختلاف کیا۔ اور اس (کتاب) میں اختلاف نہیں کیا مگر باہم بغاوت کی بنا پر انہی لوگوں نے، جنہیں وہ دی گئی تھی، بعد اس کے کہ کھلی کھلی نشانیاں اُن کے پاس آچکی تھیں۔ پس اللہ نے ان لوگوں کو اپنے اِذن سے ہدایت دیدی جو ایمان لائے تھے بسبب اس کے کہ انہوں نے اس میں حق کے باعث اختلاف کیا تھا اور اللہ جسے چاہے صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت دیتا ہے۔

[2:215] Do you think that you will enter Heaven while there has not come over you the condition of those who passed away before you? Poverty and afflictions befell them, and they were violently shaken until the Messenger and those who believed along with him said: ‘When will come the help of Allah?’ Yea, surely the help of Allah is nigh.
[2:215] کیا تم گمان کرتے ہو کہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے جبکہ ابھی تک تم پر اُن لوگوں جیسے حالات نہیں آئے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں۔ انہیں سختیاں اور تکلیفیں پہنچیں اور وہ ہلا کر رکھ دیئے گئے یہاں تک کہ رسول اور وہ جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے پکار اٹھے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی۔ سنو! یقیناً اللہ کی مدد قریب ہے۔

[2:216] They ask thee what they shall spend. Say: ‘Whatever of good and abundant wealth you spend should be for parents and near relatives and orphans and the needy and the wayfarer. And whatever good you do, surely Allah knows it well.’
[2:216] وہ تجھ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں۔ تُو کہہ دے کہ تم (اپنے) مال میں سے جو کچھ بھی خرچ کرنا چاہو تو والدین کی خاطر کرو اور اقرباءکی خاطر اور یتیموں کی خاطر اور مسکینوں کی خاطر اور مسافروں کی خاطر۔ اور جو نیکی بھی تم کرو تو اللہ یقیناً اس کا خوب علم رکھتا ہے۔

[2:217] Fighting is ordained for you, though it is repugnant to you; but it may be that you dislike a thing while it is good for you, and it may be that you like a thing while it is bad for you. Allah knows all things, and you know not.
[2:217] تم پر قتال فرض کر دیا گیا ہے جبکہ وہ تمہیں ناپسند تھا۔ اور بعید نہیں کہ تم ایک چیز ناپسند کرو اور وہ تمہارے لئے بہتر ہو۔ اور ممکن ہے کہ ایک چیز تم پسند کرو لیکن وہ تمہارے لئے شرانگیز ہو۔ اور اللہ جانتا ہے جبکہ تم نہیں جانتے۔



[2:218] They ask thee about fighting in the Sacred Month. Say: ‘Fighting therein is a great transgression, but to hinder men from the way of Allah, and to be ungrateful to Him and to hinder men from the Sacred Mosque, and to turn out its people therefrom, is a greater sin with Allah; and persecution is worse than killing.’ And they will not cease fighting you until they turn you back from your faith, if they can. And whoso from among you turns back from his faith and dies while he is a disbeliever, it is they whose works shall be vain in this world and the next. These are the inmates of the Fire and therein shall they abide.
[2:218] وہ تجھ سے عزت والے مہینے یعنی اس میں قتال کے بارہ میں سوال کرتے ہیں۔ (ان سے) کہہ دے کہ اس میں قتال بہت بڑا (گناہ) ہے۔ اور اللہ کی راہ سے روکنا اور اس کا انکار کرنا اور مسجدِ حرام سے روکنا اور ان لوگوں کو وہاں سے نکال دینا جو اس کے (حقیقی) اہل ہیں خدا کے نزدیک اس سے بھی بڑا (گناہ) ہے۔ اور فتنہ قتل سے بھی بڑھ کر ہے۔ اور وہ لوگ تم سے ہمیشہ جنگ کرتے رہیں گے یہاں تک کہ اگر اُن میں طاقت ہو تو تمہیں تمہارے دین سے برگشتہ کر دیں۔ اور تم میں سے جو بھی اپنے دین سے برگشتہ ہو جائے پھر اس حال میں مرے کہ وہ کافر ہو تو یہی وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا میں بھی ضائع ہو گئے اور آخرت میں بھی۔ اور یہی وہ لوگ ہیں جو آگ والے ہیں۔ اُس میں وہ بہت لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔

[2:219] Those who believe and those who emigrate and strive hard in the cause of Allah, it is these who hope for Allah’s mercy; and Allah is Most Forgiving, Merciful.
[2:219] یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ لوگ جنہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔

[2:220] They ask thee concerning wine and the game of hazard. Say: ‘In both there is great sin and also some advantages for men; but their sin is greater than their advantage.’ And they ask thee what they should spend. Say: ‘What you can spare.’ Thus does Allah make His commandments clear to you that you may reflect.
[2:220] وہ تجھ سے شراب اور جوئے کے متعلق سوال کرتے ہیں۔ تُو کہہ دے کہ ان دونوں میں بڑا گناہ (بھی) ہے اور لوگوں کے لئے فوائد بھی۔ اور دونوں کا گناہ (کا پہلو) ان کے فائدے سے بڑھ کر ہے۔ اور وہ تجھ سے (یہ بھی) پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ ان سے کہہ دے کہ (ضروریات میں سے) جو بھی بچتا ہے۔ اسی طرح اللہ تمہارے لئے (اپنے) نشانات کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم تفکّر کرو۔
 

[2:221] Upon this world and the next. And they ask thee concerning the orphans. Say: ‘Promotion of their welfare is an act of great goodness. And if you intermix with them, they are your brethren. And Allah knows the mischief-maker from the reformer. And if Allah had so willed, He would have put you to hardship. Surely, Allah is Mighty, Wise.’
[2:221] دنیا کے بارہ میں بھی اور آخرت کے بارہ میں بھی۔ اور وہ تجھ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ تُو کہہ دے ان کی اصلاح اچھی بات ہے۔ اور اگر تم ان کے ساتھ مل جل کر رہو تو وہ تمہارے بھائی بند ہی ہیں۔ اور اللہ فساد کرنے والے کا اصلاح کرنے والے سے فرق جانتا ہے۔ اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں ضرور مشکل میں ڈال دیتا۔ یقیناً اللہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[2:222] And marry not idolatrous women until they believe; even a believing bond-woman is better than an idolatress, although she may highly please you. And give not believing women in marriage to idolaters until they believe; even a believing slave is better than an idolater, although he may highly please you. These call to the Fire, but Allah calls to Heaven and to forgiveness by His command. And He makes His Signs clear to the people that they may remember.
[2:222] اور مشرک عورتوں سے نکاح نہ کرو یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں۔ اور یقیناً ایک مومن لونڈی، ایک (آزاد) مُشرکہ سے بہتر ہے خواہ وہ تمہیں کیسی ہی پسند آئے۔ اور مُشرک مَردوں سے (اپنی لڑکیوں کو) نہ بیاہا کرو یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں۔اور یقیناً ایک مومن غلام، ایک (آزاد) مشرک سے بہتر ہے خواہ وہ تمہیں کیسا ہی پسند آئے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ اپنے اِذن سے (تمہیں) جنت کی طرف اور بخشش کی طرف بلا رہا ہے۔ اور وہ لوگوں کے لئے اپنے نشانات کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔

[2:223] And they ask thee concerning menstruation. Say: ‘It is a harmful thing, so keep away from women during menstruation, and go not in unto them until they are clean. But when they have cleansed themselves, go in unto them as Allah has commanded you. Allah loves those who turn to Him and loves those who keep themselves clean.’
[2:223] اور وہ تجھ سے حیض کی حالت کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ تُو کہہ دے کہ یہ ایک تکلیف (کی حالت) ہے۔ پس حیض کے دوران عورتوں سے الگ رہو اور ان سے اِزدواجی تعلقات قائم نہ کرو یہاں تک کہ وہ صاف ہو جائیں۔ پھر جب وہ پاک صاف ہوجائیں تو ان کے پاس اسی طریق سے جاؤ جیسا کہ اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے۔ یقیناً اللہ کثرت سے توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے اور پاک صاف رہنے والوں سے (بھی) محبت کرتا ہے۔

[2:224] Your wives are a tilth for you; so approach your tilth when and how you like and send ahead some good for yourselves; and fear Allah and know that you shall meet Him; and give good tidings to those who obey.
[2:224] تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں۔ پس اپنی کھیتیوں کے پاس جیسے چاہو آؤ۔ اور اپنے نفوس کے لئے (کچھ) آگے بھیجو۔ او ر اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ تم ضرور اس سے ملنے والے ہو۔ اور مومنوں کو (اس امر کی) بشارت دےدے۔

[2:225] And make not Allah a target for your oaths that you may thereby abstain from doing good and acting righteously and making peace between men. And Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[2:225] اور اللہ کو اپنی قَسموں کا نشانہ اس غرض سے نہ بناؤ کہ تم نیکی کرنے یا تقویٰ اختیار کرنے یا لوگوں کے درمیان اصلاح کرنے سے بچ جاؤ۔ اور اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[2:226] Allah will not call you to account for such of your oaths as are vain, but He will call you to account for what your hearts have earned. And Allah is Most Forgiving, Forbearing.
[2:226] اللہ تمہاری لغو قَسموں پر تمہارا مؤاخذہ نہیں کرے گا۔ لیکن اس پر تمہارا مؤاخذہ کرے گا جو تمہارے دل (گناہ) کماتے ہیں۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بردبار ہے۔

[2:227] For those who vow abstinence from their wives, the maximum period of waiting is four months; then if they go back from the vow, surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[2:227] ان لوگوں کے لئے جو اپنی بیویوں سے تعلقات قائم نہ کرنے کی قسم کھاتے ہیں چار مہینے تک انتظار کرنا (جائز) ہو گا۔ پس اگر وہ رجوع کر لیں تو اللہ یقیناً بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔

[2:228] And if they decide upon divorce, then surely, Allah is All- Hearing, All-Knowing.
[2:228] اور اگر وہ طلاق کا قطعی فیصلہ کر لیں تو یقینا اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔



[2:229] And the divorced women shall wait concerning themselves for three courses; and it is not lawful for them that they conceal what Allah has created in their wombs, if they believe in Allah and the Last Day; and their husbands have the greater right to take them back during that period, provided they desire reconciliation. And they (the women) have rights similar to those (of men) over them in equity; but men have a rank above them. And Allah is Mighty, Wise.
[2:229] اور مطلّقہ عورتوں کو تین حیض کی مدت تک اپنے آپ کو روکے رکھنا ہوگا۔ اور ان کے لئے جائز نہیں، اگر وہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتی ہیں کہ وہ اس چیز کو چھپائیں جو اللہ نے ان کے رِحموں میں پیدا کردی ہے۔ اور اس صورت میں ان کے خاوند زیادہ حقدار ہیں کہ انہیں واپس لے لیں اگر وہ اصلاح چاہتے ہیں۔ اور اُن (عورتوں) کا دستور کے مطابق (مَردوں پر) اتنا ہی حق ہے جتنا (مَردوں کا) اُن پر ہے۔ حالانکہ مَردوں کو ان پر ایک قسم کی فوقیت بھی ہے۔ اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[2:230] Such divorce may be pronounced twice; then, either retain them in a becoming manner or send them away with kindness. And it is not lawful for you that you take anything of what you have given them (your wives) unless both fear that they cannot observe the limits prescribed by Allah. But, if you fear that they cannot observe the limits prescribed by Allah, then it shall be no sin for either of them in what she gives to get her freedom. These are the limits prescribed by Allah, so transgress them not; and whoso transgresses the limits prescribed by Allah, it is they that are the wrongdoers.
[2:230] طلاق دو مرتبہ ہے۔ پس (اس کے بعد) یا تو معروف طریق پر روک رکھنا ہے یا احسان کے ساتھ رخصت کرنا ہے۔ اور تمہارے لئے جائز نہیں کہ تم اُس میں سے کچھ بھی واپس لو جو تم انہیں دے چکے ہو۔ سوائے اس کے کہ وہ دونوں خائف ہوں کہ وہ اللہ کی حدود کو قائم نہیں رکھ سکیں گے۔ اور اگر تم خوف محسوس کرو کہ وہ دونوں اللہ کی مقررہ حدود کو قائم نہ رکھ سکیں گے تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں اس (مال کے) بارہ میں جو وہ عورت (قضیہ نپٹانے کی خاطر مرد کے حق میں) چھوڑ دے۔ یہ اللہ کی قائم کردہ حدود ہیں پس ان سے تجاوز نہ کرو۔ اور جو کوئی اللہ کی حدو د سے تجاوز کرے پس یہی لوگ ہیں جو ظالم ہیں۔
 


[2:231] And if he divorce her the third time, then she is not lawful for him thereafter, until she marries another husband; and, if he also divorce her, then it shall be no sin for them to return to each other, provided they are sure that they would be able to observe the limits prescribed by Allah. And these are the limits prescribed by Allah which He makes clear to the people who have knowledge.
[2:231] پھر اگر وہ (مَرد) اسے طلاق دے دے تو اس کے لئے اس کے بعد پھر اُس مَرد کے نکاح میں آنا جائز نہیں ہو گا یہاں تک کہ وہ اس کے سوا کسی اور شخص سے شادی کر لے۔ پھر اگر وہ (بھی) اسے طلاق دےدے تو پھر ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ ایک دوسرے کی طرف رجوع کریں، اگر وہ یہ گمان رکھتے ہوں کہ (اس مرتبہ) وہ اللہ کی (مقررہ) حدود کو قائم رکھ سکیں گے۔ اور یہ اللہ کی (مقررہ) حدود ہیں جنہیں وہ ان لوگوں کی خاطر خوب کھول کھول کر بیان کر رہا ہے جو علم رکھتے ہیں۔

[2:232] And when you divorce your wives and they approach the end of their appointed period, then either retain them in a becoming manner; or send them away in a becoming manner; but retain them not wrongfully so that you may transgress. And whoso does that, surely wrongs his own soul. And do not make a jest of the commandments of Allah, and remember the favour of Allah upon you and the Book and the Wisdom which He has sent down to you, whereby He exhorts you. And fear Allah and know that Allah knows all things well.
[2:232] اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی مقررہ میعاد پوری کر لیں (تو چاہو) تو تم انہیں دستور کے مطابق روک لو یا (چاہو تو) معروف طریق پر رخصت کرو۔ اور تم انہیں تکلیف پہنچانے کی خاطر نہ روکو تاکہ ان پر زیادتی کرسکو۔ اور جو بھی ایسا کرے تو یقیناً اس نے اپنی ہی جان پر ظلم کیا۔ اور اللہ کی آیات کو مذاق کا نشانہ نہ بناؤ۔ اور اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جو تم پر ہے۔ اور جو اس نے تم پر کتاب اور حکمت میں سے اتارا وہ اس کے ساتھ تمہیں نصیحت کرتا ہے۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔

[2:233] And when you divorce women and they reach the end of their period, prevent them not from marrying their husbands, if they agree between themselves in a decent manner. This is an admonition for him among you who believes in Allah and the Last Day. It is more blessed for you and purer; and Allah knows but you do not know.
[2:233] اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی میعاد پوری کر لیں، تو انہیں اس بات سے نہ روکو کہ وہ اپنے (ہونے والے) خاوندوں سے شادی کر لیں، جب وہ معروف طریق پر آپس میں اس بات پر رضامند ہوجائیں۔ یہ نصیحت اُسے کی جارہی ہے جو تم میں سے اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے۔ یہ تمہیں زیادہ نیک اور زیادہ پاک بنانے والا طریق ہے۔ اور اللہ جانتا ہے جبکہ تم نہیں جانتے۔

[2:234] And mothers shall give suck to their children for two whole years; this is for those who desire to complete the suckling. And the man to whom the child belongs shall be responsible for their (the mothers’) food and clothing according to usage. No soul is burdened beyond its capacity. The mother shall not make the father suffer on account of her child, nor shall he to whom the child belongs make the mother suffer on account of his child, and the same is incumbent on the heir. If they both decide upon weaning the child by mutual consent and consultation, there is no blame on them. And if you desire to engage a wetnurse for your children, there shall be no blame on you, provided you pay what you have agreed to pay, in a fair manner. And fear Allah and know that Allah sees what you do.
[2:234] اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں اس (مرد) کی خاطر جو رضاعت (کی مدت) کو مکمل کرنا چاہتا ہے۔ اور جس (مرد) کا بچہ ہے اس کے ذمہ ایسی عورتوں کا نان نفقہ اور اوڑھنا بچھونا معروف کے مطابق ہے۔ کسی جان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالا جاتا۔ ماں کو اس کے بچے کے تعلق میں تکلیف نہ دی جائے اور نہ ہی باپ کو اس کے بچے کے تعلق میں۔ اور وارث پر بھی ایسے ہی حکم کا اطلاق ہوگا۔ پس اگر وہ دونوں باہم رضامندی اور مشورے سے دودھ چھڑانے کا فیصلہ کر لیں تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں۔ اور اگر تم اپنی اولاد کو (کسی اور سے) دودھ پلوانا چاہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں بشرطیکہ جو کچھ معروف کے مطابق تم نے (انہیں) دینا تھا (ان کے) سپرد کر چکے ہو۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ اس پر جو تم کرتے ہو گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[2:235] And those of you who die and leave wives behind, these (wives) shall wait concerning themselves four months and ten days. And when they have reached the end of their period, no sin shall lie on you in anything that they do with regard to themselves according to what is fair. And Allah is aware of what you do.
[2:235] اور تم میں سے جو لوگ وفات دیئے جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں۔ تو وہ (بیویاں) چار مہینے اور دس دن تک اپنے آپ کو روکے رکھیں۔ پس جب وہ اپنی (مقررہ) مدت کو پہنچ جائیں تو پھر وہ (عورتیں) اپنے متعلق معروف کے مطابق جو بھی کریں اس بارہ میں تم پر کوئی گناہ نہیں۔ اور اللہ اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔



[2:236] And there shall be no blame on you in throwing out a hint regarding a proposal of marriage to these women or in keeping the desire hidden in your minds. Allah knows that you will think of them in this connection. But make not a contract with them in secret, except that you say a fair word. And resolve not on the marriage tie until the prescribed period reaches its end. And know that Allah knows what is in your minds; so beware of it. And know that Allah is Most Forgiving, Forbearing.
[2:236] اور تم پر کوئی گناہ نہیں اس بارہ میں کہ تم (ان) عورتوں سے نکاح کی تجویز کے متعلق کوئی اشارہ کرو یا (اسے) اپنے دلوں میں چھپائے رکھو۔ اللہ جانتا ہے کہ ضرور تمہیں اُن کا خیال آئے گا۔ لیکن ان سے خفیہ وعدے نہ کرنا سوائے اس کے کہ تم کوئی اچھی بات کہو۔ اور نکاح باندھنے کا عزم نہ کرو یہاں تک کہ مقررہ عدت اپنی میعاد کو پہنچ جائے۔ اور جان لو کہ اللہ اس کا علم رکھتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے۔ پس اُس (کی پکڑ) سے بچو۔ اور جان لو کہ اللہ بہت بخشنے والا (اور) بُردبار ہے۔

[2:237] It shall be no sin for you if you divorce women while you have not touched them, nor settled for them a dowry. But provide for them — the rich man according to his means and the poor man according to his means — a provision in a becoming manner, an obligation upon the virtuous.
[2:237] تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم عورتوں کو طلاق دے دو جبکہ تم نے ابھی انہیں چُھوا نہ ہو یا ابھی تم نے ان کے لئے حق مہر مقرر نہ کیا ہو۔ اور انہیں کچھ فائدہ بھی پہنچاؤ۔ صاحبِ حیثیت پر اس کی حیثیت کے مطابق فرض ہے اور غریب پر اس کی حیثیت کے مناسب حال۔ (یہ) معروف کے مطابق کچھ متاع ہو۔ احسان کرنے والوں پر تو (یہ) فرض ہے۔

[2:238] And if you divorce them before you have touched them, but have settled for them a dowry, then half of what you have settled shall be due from you, unless they remit, or he, in whose hand is the tie of marriage, should remit. And that you should remit is nearer to righteousness. And do not forget to do good to one another. Surely, Allah sees what you do.
[2:238] اور اگر تم انہیں اس سے پیشتر طلاق دے دو کہ تم نے انہیں چُھوا ہو ، جبکہ تم ان کا حق مہر مقرر کر چکے ہو، تو پھر جو تم نے مقرر کیا ہے اس کا نصف (ادا کرنا) ہوگا سوائے اس کے کہ وہ (عورتیں) معاف کر دیں، یا وہ شخص معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کا بندھن ہے۔ اورتمہارا عفو سے کام لینا تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔ اور آپس میں احسان (کا سلوک) بھول نہ جایا کرو۔ یقینا اللہ اس پر جو تم کرتے ہو گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[2:239] Watch over Prayers, and the middle Prayer, and stand before Allah submissively.
[2:239] (اپنی) نمازوں کی حفاظت کرو بالخصوص مرکزی نماز کی اور اللہ کے حضور فرمانبرداری کرتے ہوئے کھڑے ہو جاؤ۔

[2:240] If you are in a state of fear, then say your Prayer on foot or riding; but when you are safe, remember Allah as He has taught you that which you did not know.
[2:240] پس اگر تمہیں کوئی خوف ہو تو چلتے پھرتے یا سواری کی حالت میں ہی (نماز پڑھ لو)۔ پھر جب تم امن میں آ جاؤ تو پھر (اسی طریق پر) اللہ کو یاد کرو جس طرح اس نے تمہیں سکھایا ہے جو تم (اس سے پہلے) نہیں جانتے تھے۔

[2:241] And those of you who die and leave behind wives shall bequeath to their wives provision for a year without their being turned out. But if they themselves go out, there shall be no blame upon you in regard to any proper thing which they do concerning themselves. And Allah is Mighty, Wise.
[2:241] اور تم میں سے جو لوگ وفات دیئے جائیں اور بیویاں پیچھے چھوڑ رہے ہوں، اُن کی بیویوں کے حق میں یہ وصیت ہے کہ وہ (اپنے گھروں میں) ایک سال تک فائدہ اٹھائیں اور نکالی نہ جائیں۔ ہاں! اگر وہ خود نکل جائیں تو تم پر کوئی گناہ نہیں اس بارہ میں جو وہ خود اپنے متعلق کوئی معروف فیصلہ کریں۔ اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

[2:242] And for the divorced women also there should be a provision according to what is fair — an obligation on the God-fearing.
[2:242] اور مطلقہ عورتوں کو بھی دستور کے مطابق کچھ فائدہ پہنچانا ہے۔ (یہ) متّقیوں پر فرض ہے۔

[2:243] Thus does Allah make His commandments clear to you that you may understand.
[2:243] اسی طرح اللہ اپنے نشانات تمہارے لئے کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم عقل کرو۔



[2:244] Dost thou not know of those who went forth from their homes, and they were thousands, fearing death? And Allah said to them: ‘Die;’ then He brought them to life. Surely, Allah is Munificent to men, but most men are not grateful.
[2:244] کیا تجھے ان لوگوں کی اطلاع نہیں جو موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکلے، اور وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے۔ تو اللہ نے ان سے کہا تم موت قبول کرو۔ اور پھر (اس طرح) انہیں زندہ کر دیا۔ یقینا اللہ لوگوں پر بہت فضل کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ (اس کا) شکر ادا نہیں کرتے۔

[2:245] And fight in the cause of Allah and know that Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[2:245] اور اللہ کی راہ میں قتال کرو اور جان لو کہ اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[2:246] Who is it that will lend Allah a goodly loan that He may multiply it for him manifold? And Allah receives and enlarges, and to Him shall you be made to return.
[2:246] کون ہے جو اللہ کو قرضہ حسنہ دے تاکہ وہ اس کے لئے اسے کئی گنا بڑھائے۔ اور اللہ (رزق) قبض بھی کر لیتا ہے اور کھول بھی دیتا ہے۔ اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

[2:247] Hast thou not heard of the chiefs of the children of Israel after Moses, when they said to a Prophet of theirs: ‘Appoint for us a king that we may fight in the cause of Allah?’ He said: ‘Is it not likely that you will not fight, if fighting is prescribed for you?’ They said: ‘What reason have we to abstain from fighting in the cause of Allah when we have been driven forth from our homes and our sons?’ But when fighting was ordained for them, they turned back except a small number of them. And Allah knows the transgressors well.
[2:247] کیا تُونے موسیٰ کے بعد بنی اسرائیل کے سرداروں کا حال نہیں دیکھا۔ جب انہوں نے اپنے ایک نبی سے کہا کہ ہمارے لئے ایک بادشاہ مقرر کر تاکہ ہم اللہ کی راہ میں قتال کریں۔ اس نے کہا۔ کہیں تم ایسے تو نہیں کہ اگر تم پر قتال فرض کیا جائے تو تم قتال نہ کرو۔ انہوں نے کہا آخر ہمیں ہوا کیا ہے کہ اللہ کی راہ میں قتال نہ کریں جبکہ ہم اپنے گھروں سے نکالے گئے ہیں اور اپنی اولاد سے جدا کئے گئے ہیں۔ پس جب (بالآخر) قتال ان پر فرض کر دیا گیا تو ان میں سے معدودے چند کے سوا سب نے پیٹھ پھیر لی۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

[2:248] And their Prophet said to them: ‘Allah has appointed for you Talut as a king.’ They said: ‘How can he have sovereignty over us while we are better entitled to sovereignty than he, and he is not given abundance of wealth?’ He said: ‘Surely, Allah has chosen him above you and has increased him abundantly in knowledge and body.’ And Allah gives sovereignty to whom He pleases and Allah is Bountiful, All-Knowing.
[2:248] اور ان کے نبی نے ان سے کہا کہ یقیناً اللہ نے تمہارے لئے طالوت کو بادشاہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو ہم پرحکومت کا حق کیسے ہوا جبکہ ہم اس کی نسبت حکومت کے زیادہ حقدار ہیں اور وہ تو مالی و سعت (بھی) نہیں دیا گیا۔ اُس (نبی) نے کہا یقینا اللہ نے اسے تم پر ترجیح دی ہے اور اُسے زیادہ کردیا ہے علمی اور جسمانی فراخی کے لحاظ سے۔ اور اللہ جسے چاہے اپنا ملک عطا کرتا ہے اور اللہ وسعت عطا کرنے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[2:249] And their Prophet said to them: ‘The sign of his sovereignty is that there shall be given you a heart wherein there will be tranquillity from your Lord and a legacy of good left by the family of Moses and the family of Aaron — the angels bearing it. Surely, in this there is a Sign for you if you are believers.’
[2:249] اور ان کے نبی نے ان سے کہا کہ یقیناً اس کی بادشاہت کی نشانی یہ ہے کہ وہ صندوق تمہارے پاس آئے گا جس میں تمہارے ربّ کی طرف سے سکینت ہو گی، اور (اس چیز کا) بقیہ ہو گا جو موسیٰ کی آل اور ہارون کی آل نے (اپنے پیچھے) چھوڑا۔ اسے فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے۔ یقیناً اس میں تمہارے لئے (ایک بڑا) نشان ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو۔



[2:250] And when Talut set out with the forces, he said: ‘Surely, Allah will try you with a river. So he who drinks therefrom is not of me; and he who tastes it not is assuredly of me, except him who takes a handful of water with his hand.’ But they drank of it, except a few of them. And when they crossed it — he and those who believed along with him — they said: ‘We have no power today against Jalut and his forces.’ But those who knew for certain that they would one day meet Allah said: ‘How many a small party has triumphed over a large party by Allah’s command! And Allah is with the steadfast.’
[2:250] پس جب طالوت لشکر لے کر روانہ ہوا تو اس نے کہا کہ یقیناً اللہ تمہیں ایک دریا کے ذریعے آزمانے والا ہے۔ پس جس نے اس میں سے پیا اس کا مجھ سے تعلق نہیں رہے گا۔ اور جس نے اسے (سیر ہوکر) نہ پیا تو وہ یقینا میرا ہے سوائے اس کے جو ایک آدھ مرتبہ چُلو بھر کر پی لے۔ پھر بھی معدودے چند کے سوا ان میں سے اکثر نے اس میں سے پی لیا۔ پس جب وہ اُس (دریا) کے پار پہنچا اور وہ بھی جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے تو وہ (نافرمان) بولے کہ آج جالوت اور اس کے لشکر سے نمٹنے کی ہم میں کوئی طاقت نہیں۔ (تب) اُن لوگوں نے جو یقین رکھتے تھے کہ وہ اللہ سے ملنے والے ہیں کہا کہ کتنی ہی کم تعداد جماعتیں ہیں جو اللہ کے حکم سے کثیر التعداد جماعتوں پر غالب آگئیں۔ اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
 
 
[2:251] And when they issued forth to encounter Jalut and his forces, they said: ‘O our Lord, pour forth steadfastness upon us, and make our steps firm, and help us against the disbelieving people.’
[2:251] پس جب وہ جالوت اور اس کے لشکر کے مقابلہ کے لئے نکلے تو انہوں نے کہا اے ہمارے ربّ! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کافر قوم کے خلاف ہماری مدد کر۔

[2:252] So they routed them by the command of Allah; and David slew Jalut, and Allah gave him sovereignty and wisdom, and taught him of what He pleased. And had it not been for Allah’s repelling men, some of them by the others, the earth would have become filled with disorder. But Allah is Munificent to all peoples.
[2:252] پس انہوں نے اللہ کے حکم سے انہیں شکست دے دی۔ اور داؤد نے جالوت کو قتل کر دیا۔ اور اللہ نے اسے ملک اور حکمت عطا کئے اور اُسے جو چاہا اُس کی تعلیم دی۔ اور اگر اللہ کی طرف سے لوگوں کو ایک دوسرے کے ہاتھوں بچانے کا سامان نہ کیا جاتا تو زمین ضرور فساد سے بھر جاتی۔ لیکن اللہ تمام جہانوں پربہت فضل کرنے والا ہے۔

[2:253] These are the Signs of Allah; We recite them unto thee with truth. Surely, thou art one of the Messengers.
[2:253] یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم تجھ پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ اور یقیناً تو پیغمبروں میں سے ہے۔

[2:254] These Messengers have We exalted, some of them above others: among them there are those to whom Allah spoke; and some of them He exalted by degrees of rank. And We gave Jesus, son of Mary, clear proofs and strengthened him with the Spirit of holiness. And if Allah had so willed, those that came after them would not have fought with one another after clear Signs had come to them; but they did disagree. Of them were some who believed, and of them were some who disbelieved. And if Allah had so willed, they would not have fought with one another; but Allah does what He desires.
[2:254] یہ وہ رسول ہیں جِن میں سے بعض کو ہم نے بعض (دوسروں) پر فضیلت دی۔ بعض ان میں سے وہ ہیں جن سے اللہ نے (رُوبرو) کلام کیا۔ اور ان میں سے بعض کو (بعض دوسروں سے) درجات میں بلند کیا۔ اور ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو کھلی کھلی نشانیاں دیں اور روح القدس سے اس کی تائید کی۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ لوگ جو اُن کے بعد آئے آپس میں قتل و غارت نہ کرتے، بعد اِس کے کہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں آچکی تھیں۔ لیکن انہوں نے (باہم) اختلاف کئے۔ پس اُن ہی میں سے تھے جو ایمان لائے اور وہ بھی تھے جنہوں نے کفر کیا۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ باہم قتل و غارت نہ کرتے۔ لیکن اللہ جو چاہتا ہے وہی کرتا ہے۔

[2:255] O ye who believe! spend out of what We have bestowed on you before the day comes wherein there shall be no buying and selling, nor friendship, nor intercession; and it is those who disbelieve that do wrong to themselves.
[2:255] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! خرچ کرو اس میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے پیشتر اس کے کہ وہ دن آ جائے جس میں نہ کوئی تجارت ہوگی اور نہ کوئی دوستی اور نہ کوئی شفاعت۔ اور کافر ہی ہیں جو ظلم کرنے والے ہیں۔



[2:256] Allah — there is no God but He, the Living, the Self-Subsisting and All-Sustaining. Slumber seizes Him not, nor sleep. To Him belongs whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth. Who is he that will intercede with Him except by His permission? He knows what is before them and what is behind them; and they encompass nothing of His knowledge except what He pleases. His knowledge extends over the heavens and the earth; and the care of them burdens Him not; and He is the High, the Great.
[2:256] اللہ ! اُس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ ہمیشہ زندہ رہنے والا (اور) قائم باِلذات ہے۔ اُسے نہ تو اُونگھ پکڑتی ہے اور نہ نیند۔ اُسی کے لئے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ کون ہے جواس کے حضور شفاعت کرے مگر اس کے اذن کے ساتھ۔ وہ جانتا ہے جو اُن کے سامنے ہے اور جو اُن کے پیچھے ہے۔ اور وہ اُس کے علم کا کچھ بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتناوہ چاہے۔ اس کی بادشاہت آسمانوں اور زمین پر ممتد ہے اور ان دونوں کی حفاظت اسے تھکاتی نہیں۔ اور وہ بہت بلند شان (اور) بڑی عظمت والاہے ۔

[2:257] There should be no compulsion in religion. Surely, right has become distinct from wrong; so whosoever refuses to be led by those who transgress, and believes in Allah, has surely grasped a strong handle which knows no breaking. And Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[2:257] دین میں کوئی جبر نہیں۔ یقیناہدایت گمراہی سے کھل کر نمایاں ہوچکی۔ پس جو کوئی شیطان کا انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے تو یقینا اس نے ایک ایسے مضبوط کڑے کو پکڑ لیا جس کا ٹوٹنا ممکن نہیں۔ اور اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[2:258] Allah is the friend of those who believe: He brings them out of every kind of darkness into light. And those who disbelieve, their friends are the transgressors who bring them out of light into every kind of darkness. These are the inmates of the Fire; therein shall they abide.
[2:258] اللہ ان لوگوں کا دوست ہے جو ایمان لائے۔ وہ ان کو اندھیروں سے نور کی طرف نکالتا ہے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے دوست شیطان ہیں۔ وہ ان کو نور سے اندھیروں کی طرف نکالتے ہیں۔ یہی لوگ آگ والے ہیں وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔



[2:259] Hast thou not heard of him who disputed with Abraham about his Lord, because Allah had given him kingdom? When Abraham said, ‘My Lord is He Who gives life and causes death,’ he said, ‘I also give life and cause death.’ Abraham said, ‘Well, Allah brings the sun from the East; bring it thou from the West.’ Thereupon the infidel was dumbfounded. And Allah guides not the unjust people.
[2:259] کیا تُو نے اس شخص پر غور کیا جس نے ابراہیم سے اس کے ربّ کے بارہ میں اس بِرتے پر جھگڑا کیا کہ اللہ نے اسے بادشاہت عطا کی تھی۔ جب ابراہیم نے کہا میرا ربّ وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا بھی ہے۔ اس نے کہا میں (بھی) زندہ کرتا ہوں اورمارتا ہوں۔ ابراہیم نے کہا یقیناً اللہ سورج کو مشرق سے لاتا ہے تُو اسے مغرب سے لے آ، تو وہ جس نے کفر کیا تھا مبہوت ہوگیا۔ اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[2:260] Or like him who passed by a town which had fallen down upon its roofs, and exclaimed, ‘When will Allah restore it to life after its destruction?’ Then Allah caused him to die for a hundred years; then He raised him, and said: ‘How long hast thou remained in this state?’ He answered, ‘I have remained a day or part of a day.’ He said: ‘Nay, thou hast remained in this state for a hundred years. Now look at thy food and thy drink; they have not rotted. And look at thy ass. And We have done this that We may make thee a Sign unto men. And look at the bones, how We set them and then clothe them with flesh.’ And when this became clear to him, he said, ‘I know that Allah has the power to do all that He wills.’
[2:260] یا پھر اس شخص کی مثال (پرتُو نے غور کیا؟) جس کا ایک بستی سے گزر ہوا جبکہ وہ اپنی چھتوں کے بل گری ہوئی تھی۔ اس نے کہا اللہ اس کی موت کے بعد اسے کیسے زندہ کرے گا۔ تو اللہ نے اس پر ایک سو سالہ موت (کی سی حالت) وارد کر دی۔ پھر اسے اُٹھایا (اور) پوچھا تو کتنی مدت (اس حالت میں) رہا ہے؟ اس نے کہا میں ایک دن یا دن کا کچھ حصہ رہا ہوں۔ اُس نے کہا بلکہ تُو سو سال رہا ہے۔ پس تو اپنے کھانے اور اپنے مشروب کو دیکھ وہ گلے سڑے نہیں۔ اور اپنے گدھے کی طرف بھی دیکھ۔ یہ (رؤیت) اسلئے ہے کہ ہم تجھے لوگوں کے لئے ایک نشان بنا دیں۔ اور ہڈیوں کی طرف دیکھ کس طرح ہم ان کو اٹھاتے ہیں اور انہیں گوشت پہنا دیتے ہیں۔ پس جب بات اس پر کھل گئی تو اس نے کہا میں جان گیا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔



[2:261] And remember when Abraham said, ‘My Lord, show me how Thou givest life to the dead.’ He said, ‘Hast thou not believed?’ He said, ‘Yes, but I ask this that my heart may be at rest.’ He answered, ‘Take four birds and make them attached to thyself. Then put each of them on a hill; then call them; they will come to thee in haste. And know that Allah is Mighty, Wise.’
[2:261] اور (کیا تُو نے اس پر بھی غور کیا) جب ابراہیم نے کہا اے میرے ربّ مجھے دکھلا کہ تُو مُردوں کو کیسے زندہ کرتا ہے۔ اُس نے کہا کیا تو ایمان نہیں لا چکا؟ اُس نے کہا کیوں نہیں مگر اس لئے (پوچھا ہے) کہ میرا دل مطمئن ہو جائے۔ اس نے کہا تُو چار پرندے پکڑ لے اور انہیں اپنے ساتھ مانوس کر لے۔ پھر ان میں سے ایک ایک کو ہر پہاڑ پر چھوڑ دے۔ پھر انہیں بُلا، وہ جلدی کرتے ہوئے تیری طرف چلے آئیں گے۔ اور جان لے کہ اللہ کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[2:262] The similitude of those who spend their wealth for the cause of Allah is like the similitude of a grain of corn which grows seven ears, in each ear a hundred grains. And Allah multiplies it further for whomsoever He pleases; and Allah is Bountiful, All-Knowing.
[2:262] ان لوگوں کی مثال جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ایسے بیج کی طرح ہے جو سات بالیں اُگاتا ہو۔ ہر بالی میں سو دانے ہوں اور اللہ جسے چاہے (اس سے بھی) بہت بڑھا کر دیتا ہے۔ اور اللہ وسعت عطا کرنے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[2:263] They who spend their wealth for the cause of Allah, then follow not up what they have spent with taunt or injury, for them is their reward with their Lord, and they shall have no fear, nor shall they grieve.
[2:263] وہ لوگ جو اپنے اموال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، پھر جو وہ خرچ کرتے ہیں اُس کا احسان جتاتے ہوئے یا تکلیف دیتے ہوئے پیچھا نہیں کرتے، اُن کا اجر اُن کے ربّ کے پاس ہے اور اُن پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ وہ غم کریں گے۔

[2:264] A kind word and forgiveness are better than charity followed by injury. And Allah is Self-Sufficient, Forbearing.
[2:264] اچھی بات کہنا اور معاف کر دینا زیادہ بہتر ہے ایسے صدقہ سے کہ کوئی آزار اُس کے پیچھے آ رہا ہو۔ اور اللہ بے نیاز (اور) بُردبار ہے۔

[2:265] O ye who believe! render not vain your alms by taunt and injury, like him who spends his wealth to be seen of men, and he believes not in Allah and the Last Day. His case is like the case of a smooth rock covered with earth, on which heavy rain falls, leaving it bare, smooth and hard. They shall not secure aught of what they earn. And Allah guides not the disbelieving people.
[2:265] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے صدقات کو احسان جتا کر یا اذیت دے کر ضائع نہ کیا کرو۔ اس شخص کی طرح جو اپنا مال لوگوں کے دکھانے کی خاطر خرچ کرتا ہے اور نہ تو اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور نہ یومِ آخر پر۔ پس اس کی مثال ایک ایسی چٹان کی طرح ہے جس پر مٹی (کی تہ) ہو۔ پھر اس پر موسلادھار بارش برسے تو اُسے چٹیل چھوڑ جائے۔ جو کچھ وہ کماتے ہیں اس میں سے کسی چیز پر وہ کوئی اختیار نہیں رکھتے۔ اور اللہ کافر قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[2:266] And the case of those who spend their wealth to seek the pleasure of Allah and to strengthen their souls is like the case of a garden on elevated ground. Heavy rain falls on it so that it brings forth its fruit twofold. And if heavy rain does not fall on it, then light rain suffices. And Allah sees what you do.
[2:266] اور ان لوگوں کی مثال جو اپنے اموال اللہ کی رضا چاہتے ہوئے اور اپنے نفوس میں سے بعض کوثبات دینے کے لئے خرچ کرتے ہیں، ایسے باغ کی سی ہے جو اونچی جگہ پر واقع ہو اور اُسے تیز بارش پہنچے تو وہ بڑھ چڑھ کر اپنا پھل لائے، اور اگر اسے تیز بارش نہ پہنچے تو شبنم ہی بہت ہو۔ اور اللہ اس پر جو تم کرتے ہو گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[2:267] Does any of you desire that there should be for him a garden of palm trees and vines with streams flowing beneath it, and with all kinds of fruit for him therein — while old age has stricken him and he has weak offspring — and that a fiery whirlwind should smite it and it be all burnt? Thus does Allah make His Signs clear to you that you may ponder.
[2:267] کیا تم میں سے کوئی پسند کرے گا کہ اس کے لئے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس کے دامن میں نہریں بہتی ہوں۔ اس کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل ہوں نیز اُس پر بڑھاپا آ جائے جبکہ اس کے بچے ابھی کمزور (اور کم سِن) ہوں۔ تب اُس (باغ) کو ایک بگولہ آ لے جس میں آگ (کی تپش) ہو پس وہ جل جائے۔ اسی طرح اللہ تمہارے لئے (اپنے) نشان خوب کھولتا ہے تاکہ تم تفکّر کرو۔

[2:268] O ye who believe! spend of the good things that you have earned, and of what We produce for you from the earth; and seek not what is bad to spend out of it when you would not take it yourselves except that you connive at it. And know that Allah is Self-Sufficient, Praiseworthy.
[2:268] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جو کچھ تم کماتے ہو اس میں سے اور اس میں سے بھی جو ہم نے تمہارے لئے زمین میں سے نکالا ہے پاکیزہ چیزیں خرچ کرو۔ اور (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے وقت اس میں سے ایسی ناپاک چیز کا قصد نہ کیا کرو کہ تُم اُسے ہرگز قبول کرنے والے نہ ہو سوائے اس کے کہ تم (سبکی کے خیال سے) اس سے صرفِ نظر کرو۔ اور جان لو کہ اللہ بے نیاز (اور) بہت قابلِ تعریف ہے۔

[2:269] Satan threatens you with poverty and enjoins upon you what is foul, whereas Allah promises you forgiveness from Himself and bounty. And Allah is Bountiful, All- Knowing.
[2:269] شیطان تمہیں غربت سے ڈراتا ہے اور تمہیں فحشاءکا حکم دیتا ہے۔ جبکہ اللہ تمہارے ساتھ اپنی جناب سے بخشش اور فضل کا وعدہ کرتا ہے اور اللہ وسعتیں عطا کرنے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[2:270] He grants wisdom to whom He pleases, and whoever is granted wisdom has indeed been granted abundant good; and none would be reminded except those endowed with understanding.
[2:270] وہ جسے چاہے حکمت عطا کرتا ہے۔ اور جو بھی حکمت دیا جائے تو یقیناً وہ خیرِ کثیر دیا گیا۔ اور عقل والوں کے سوا کوئی نصیحت نہیں پکڑتا۔
 
 

0 Your Comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Pageviews

free counters

Share it