[2:41] O children of Israel! remember My favour which I bestowed upon you, and fulfil your covenant with Me, I will fulfil My covenant with you, and Me alone should you fear. [2:41] اے بنی اسرائیل! اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر کی اور میرے عہد کو پورا کرو، میں بھی تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور بس مجھ ہی سے ڈرو۔ |
[2:42] And believe in what I have sent down which fulfils that which is with you, and be not the first to disbelieve therein, and barter not My Signs for a paltry price, and take protection in Me alone. [2:42] اور اس پر ایمان لے آؤ جو میں نے اُس کی تصدیق کرتے ہوئے اتارا ہے جو تمہارے پاس ہے۔ اور اس کا انکار کرنے میں پہل نہ کرو اور میرے نشانات کے بدلے معمولی قیمت وصول نہ کرو اور بس میرا ہی تقویٰ اختیار کرو۔ |
[2:50] And remember the time when We delivered you from Pharaoh’s people who afflicted you with grievous torment, slaying your sons and sparing your women; and in that there was a great trial for you from your Lord. [2:50] اور (یاد کرو) جب ہم نے تمہیں فرعون کی قوم سے نجات بخشی جو تمہیں بہت سخت عذاب دیتے تھے ۔ وہ تمہارے بیٹوں کو تو قتل کر دیتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے لئے تمہارے ربّ کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی۔ [2:51] And remember the time when We divided the sea for you and saved you and drowned Pharaoh’s people, while you looked on. [2:51] اور جب ہم نے تمہارے لئے سمندر کو پھاڑ دیا اور تمہیں نجات دی جب کہ ہم نے فرعون کی قوم کو غرق کر دیا اور تم دیکھ رہے تھے۔ | [2:52] And remember the time when We made Moses a promise of forty nights; then you took the calf for worship in his absence and you were transgressors. [2:52] اور جب ہم نے موسیٰ سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا پھر اس کے (جانے کے) بعد تم بچھڑے کو (معبود) بنا بیٹھے اور تم ظلم کرنے والے تھے۔ | [2:53] Then We forgave you thereafter, that you might be grateful. [2:53] پھر اس کے باوجود ہم نے تم سے در گزر کیا تاکہ شاید تم شکر کرو۔ | [2:54] And remember the time when We gave Moses the Book and the Discrimination, that you might be rightly guided. [2:54] اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب اور فرقان دئیے تاکہ ہوسکے تو تم ہدایت پا جاؤ۔ | [2:55] And remember the time when Moses said to his people: ‘O my people, you have indeed wronged yourselves by taking the calf for worship; turn you therefore to your Maker, and kill your evil desires; that is the best for you with your Maker.’ Then He turned towards you with compassion. Surely, He is Oft-Returning with compassion, and is Merciful. [2:55] اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا، اے میری قوم! یقیناً تم نے بچھڑے کو (معبود) بنا کر اپنی جانوں پر ظلم کیا۔ پس توبہ کرتے ہوئے اپنے پیدا کرنے والے کی طرف متوجہ ہو اور اپنے نفوس کو قتل کرو۔ یہ تمہارے لئے تمہارے پیدا کرنے والے کے نزدیک بہت بہتر ہے ۔ پس وہ تم پر توبہ قبول کرتے ہوئے مہربان ہوا۔ یقیناً وہی بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ | [2:56] And remember when you said: ‘O Moses, we will by no means believe thee until we see Allah face to face;’ then the thunderbolt overtook you, while you gazed. [2:56] اور جب تم نے کہا کہ اے موسیٰ ! ہم ہرگز تمہاری نہیں مانیں گے یہاں تک کہ ہم اللہ کو ظاہر باہر دیکھ نہ لیں ۔ پس تمہیں آسمانی بجلی نے آپکڑا اور تم دیکھتے رہ گئے۔ | [2:57] Then We raised you up after your death, that you might be grateful. [2:57] پھر ہم نے تمہاری موت (کی سی حالت) کے بعد تمہیں اٹھایا تاکہ تم شکر کرو۔ | [2:58] And We caused the clouds to be a shade over you and sent down on you Manna and Salwa, saying: ‘Eat of the good things We have provided for you.’ And they wronged Us not, but it was themselves that they wronged. [2:58] اور ہم نے تم پر بادلوں کو سایہ فگن کیا اور تم پر ہم نے مَن اور سلو ٰی اُتارے۔ جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے پاکیزہ چیزیں کھاﺅ ۔ اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ خود اپنے اوپر ہی ظلم کرنے والے تھے۔ | [2:59] And remember the time when We said: “Enter this village and eat therefrom — wherever you will — plentifully; and enter the gate submissively and say: ‘God! forgive us our sins.’ We shall forgive you your sins and We shall give increase to those who do good.” [2:59] اور جب ہم نے کہا کہ اس بستی میں داخل ہو جاؤ اور اس میں سے جہاں سے بھی چاہو بافراغت کھاؤ اور (صدر) دروازے میں اطاعت کرتے ہوئے داخل ہو اور کہو کہ بوجھ ہلکے کئے جائیں ۔ ہم تمہاری خطائیں تمہیں معاف کردیں گے اور احسان کرنے والوں کو ہم ضرور اور بھی زیادہ دیں گے۔ | [2:60] The transgressors changed it for a word other than that which was said to them. So We sent down upon the transgressors a punishment from heaven, because they were disobedient. [2:60] پس ان لوگوں نے جنہوں نے ظلم کیا اُس بات کو جو انہیں کہی گئی تھی کسی اور بات میں بدل دیا۔ پس ہم نے ظلم کرنے والوں پر آسمان سے ایک عذاب نازل کیا بسبب اُس کے جو وہ نافرمانی کرتے تھے۔
[2:61] And remember the time when Moses prayed for water for his people, and We said: ‘Strike the rock with thy rod,’ and there gushed forth from it twelve springs, so that every tribe knew their drinking place. ‘Eat and drink of what Allah has provided, and commit not iniquity in the earth, creating disorder.’ [2:61] اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے کہا کہ چٹان پر اپنے عصا سے ضرب لگاؤ۔ تب اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے اور سب لوگوں نے اپنے اپنے پانی پینے کی جگہ معلوم کر لی۔ اللہ کے رزق سے کھاؤ اور پیو اور زمین میں فسادی بنتے ہوئے بداَمنی نہ پھیلاؤ۔ | [2:62] And remember the time when you said: ‘O Moses, surely, we will not remain content with one kind of food; pray, then, to thy Lord for us that He bring forth for us of what the earth grows — of its herbs and its cucumbers and its wheat and its lentils and its onions.’ He said: ‘Would you take in exchange that which is inferior for that which is superior? Go down to some town, and there is for you what you ask.’ And they were smitten with abasement and destitution, and they incurred the wrath of Allah: that was because they rejected the Signs of Allah and would kill the Prophets unjustly; that was because they rebelled and transgressed. [2:62] اور جب تم نے کہا اے موسیٰ! ہم ایک ہی کھانے پر ہرگز صبر نہیں کر سکیں گے ۔ پس ہمارے لئے اپنے ربّ سے دعا کر کہ وہ ہمارے لئے وہ چیزیں نکالے جو زمین اُگاتی ہے از قسم اپنی سبزیوں کے اور اپنی ککڑیوں کے اور اپنی گندم کے اور اپنی دالوں کے اور اپنے پیاز کے۔اس نے کہا کیا تم تبدیل کرنا چاہتے ہو اُس سے جو ادنیٰ ہے اُس چیز کو جو بہتر ہے؟ تم کسی شہر میں داخل ہو جاؤ۔ یقیناً تمہیں وہ مل جائے گا جو تم نے طلب کیا ہے۔ اور ان پر ذلت اور مسکینی کی مار ڈالی گئی اور وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹے۔ یہ اس لئے ہوا کہ وہ اللہ کے نشانات کا انکار کیا کرتے تھے اور انبیاءکو ناحق قتل کرتے تھے۔ (ہاں) یہ اس لئے ہوا کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے تجاوز کیا کرتے تھے۔ | [2:63] Surely, the Believers, and the Jews, and the Christians and the Sabians — whichever party from among these truly believes in Allah and the Last Day and does good deeds — shall have their reward with their Lord, and no fear shall come upon them, nor shall they grieve. [2:63] یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ جو یہودی ہیں اور نصاریٰ اور دیگر الٰہی کتب کے ماننے والے جو بھی اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے، اور نیک اعمال بجا لائے ان سب کے لئے اُن کا اجر اُن کے ربّ کے پاس ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غم کریں گے۔ | [2:64] And remember the time when We took a covenant from you and raised high above you the Mount, saying: ‘Hold fast that which We have given you and bear in mind what is therein, that you may be saved.’ [2:64] اور جب ہم نے (تم سے) تمہارا پختہ عہد لیا اور طُور کو تم پر بلند کیا ۔ اسے مضبوطی سے پکڑ لو جو ہم نے تمہیں دیا ہے اور اسے یاد رکھو جو اس میں ہے تاکہ تم (ہلاکت سے) بچ سکو۔ | [2:65] Then you turned back thereafter; and had it not been for Allah’s grace towards you and His mercy, you would surely have been of the losers. [2:65] پھر اس کے بعد بھی تم پھر گئے۔ پس اگر اللہ کا (خاص) فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتے تو تم ضرور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاتے۔ | [2:66] And surely, you have known the end of those amongst you, who transgressed in the matter of the Sabbath. So We said to them: ‘Be ye apes, despised.’ [2:66] اور یقیناً تم ان لوگوں کو جان چکے ہو جنہوں نے تم میں سے سَبت کے بارہ میں تجاوز کیا تو ہم نے ان سے کہا کہ ذلیل بندر بن جاؤ۔ | [2:67] Thus We made it an example to those of its time and to those who came after it, and a lesson to those who fear God. [2:67] پس ہم نے اس (سَبت کی بے حرمتی) کو اس کے پیش منظر کی وجہ سے اور اس کے پس منظر کی وجہ سے سرزنش کا باعث بنا دیا اور متقیوں کے لئے ایک عظیم نصیحت (بنایا)۔ | [2:68] And remember when Moses said to his people: ‘Allah commands you to slaughter a cow,’ they said: ‘Dost thou make a jest of us?’ He said: ‘I seek refuge with Allah from being one of the ignorant.’ [2:68] اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ یقیناً اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم ایک (امتیاز رکھنے والی) گائے کو ذبح کرو۔ انہوں نے کہا کیا تو ہمیں ہنسی کا نشانہ بنا رہا ہے؟ اس نے کہا کہ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں جاہلوں میں سے ہو جاؤں۔ | [2:69] They said: ‘Pray for us to thy Lord that He make plain to us what she is.’ He answered: ‘God says, it is a cow, neither old nor young, fullgrown, between the two; now do what you are commanded.’ [2:69] انہوں نے کہا اپنے ربّ سے ہماری خاطر دعا کر کہ وہ ہمارے لئے واضح کردے کہ وہ کیا ہے؟ اس نے کہا یقیناً وہ کہتا ہے کہ وہ ایک گائے ہے، نہ بہت بوڑھی اور نہ بہت کم عمر، اس کے بین بین درمیانی عمر کی ہے۔ پس وہی کرو جو تمہیں حکم دیا جاتا ہے۔ | [2:70] They said: ‘Pray for us to thy Lord that He make plain to us what colour she is.’ He answered: ‘God says, it is a cow of a dun colour, pure and rich in tone; delighting the beholders.’ [2:70] انہوں نے کہا اپنے ربّ سے ہماری خاطر دعا کر کہ وہ ہمارے لئے واضح کردے کہ اس کا رنگ کیا ہے ۔ اس نے کہا یقیناً وہ کہتا ہے کہ وہ لازماً ایک زرد گائے ہے جس کا رنگ بہت شوخ ہے ۔ وہ دیکھنے والوں کو خوش کر دیتی ہے۔ |
|
|
0 Your Comments:
Post a Comment