[1:7] The path of those on whom Thou hast bestowed Thy blessings, those who have not incurred Thy displeasure, and those who have not gone astray. [1:7] ان لوگوں کے راستہ پر جن پر تُو نے انعام کیا۔ جن پر غضب نہیں کیا گیا اور جو گمراہ نہیں ہوئے۔ [2:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful. [2:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ | [2:2] Alif Lam Mim. [2:2] اٴَنَااللہُ اٴَعْلَمُ: میں اللہ سب سے زیادہ جاننےوالا ہوں۔ | [2:3] This is a perfect Book; there is no doubt in it; it is a guidance for the righteous, [2:3] یہ ”وہ“ کتاب ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ ہدایت دینے والی ہے متقیوں کو۔ | [2:4] Who believe in the unseen and observe Prayer, and spend out of what We have provided for them; [2:4] جو لوگ غیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم انہیں رزق دیتے ہیں اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ | [2:5] And who believe in that which has been revealed to thee, and that which was revealed before thee, and they have firm faith in what is yet to come. [2:5] اور وہ لوگ جو اس پر ایمان لاتے ہیں جو تیری طرف اُتارا گیا اور اس پر بھی جو تجھ سے پہلے اُتارا گیا اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ | [2:6] It is they who follow the guidance of their Lord and it is they who shall prosper. [2:6] یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے ربّ کی طرف سے ہدایت پر قائم ہیں اور یہی ہیں وہ جو فلاح پانے والے ہیں۔ | [2:7] Those who have disbelieved — it being equal to them whether thou warn them or warn them not — they will not believe. [2:7] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا (اس حال میں کہ) برابر ہے اُن پر خواہ تُو انہیں ڈرائے یا نہ ڈرائے، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ | [2:8] Allah has set a seal on their hearts and their ears, and over their eyes is a covering; and for them is a great punishment. [2:8] اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی شنوائی پر بھی۔ اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے۔ اور ان کے لئے بڑا عذاب (مقدر) ہے۔ | [2:9] And of the people there are some who say, ‘We believe in Allah and the Last Day;’ while they are not believers at all. [2:9] اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لے آئے اور یومِ آخر پر بھی، حالانکہ وہ ایمان لانے والے نہیں ہیں۔ | [2:10] They would deceive Allah and those who believe, and they deceive none but themselves; only they perceive it not. [2:10] وہ اللہ کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ جبکہ وہ اپنے سوا کسی اور کو دھوکہ نہیں دیتے۔ اور وہ شعور نہیں رکھتے۔ [2:11] In their hearts was a disease, and Allah has increased their disease to them; and for them is a grievous punishment because they lied. [2:11] ان کے دلوں میں بیماری ہے۔ پس اللہ نے ان کو بیماری میں بڑھا دیا۔ اور ان کے لئے بہت دردناک عذاب (مقدر) ہے بوجہ اس کے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔ | [2:12] And when it is said to them: ‘Create not disorder on the earth,’ they say: ‘We are only promoters of peace.’ [2:12] اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو وہ کہتے ہیں ہم تو محض اصلاح کرنے والے ہیں۔ | [2:13] Beware! it is surely they who create disorder, but they do not perceive it. [2:13] خبردار! یقیناً وہی ہیں جو فساد کرنے والے ہیں لیکن وہ شعور نہیں رکھتے۔ | [2:14] And when it is said to them, ‘Believe as other people have believed,’ they say: ‘Shall we believe as the foolish have believed?’ Beware! it is surely they that are foolish, but they do not know. [2:14] اور جب ان سے کہا جاتا ہے ایمان لے آؤ جیسا کہ لوگ ایمان لے آئے ہیں ۔ کہتے ہیں کیا ہم ایمان لے آئیں جیسے بے وقوف ایمان لائے ہیں۔ خبردار! وہ خود ہی تو ہیں جو بے وقوف ہیں۔ لیکن وہ علم نہیں رکھتے۔ | [2:15] And when they meet those who believe, they say: ‘We believe;’ but when they are alone with their ringleaders, they say: ‘We are certainly with you; we are only mocking.’ [2:15] اور جب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جو ایمان لائے تو کہتے ہیں ہم بھی ایمان لے آئے اور جب اپنے شیطانوں کی طرف الگ ہو جاتے ہیں تو کہتے ہیں یقیناً ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ ہم تو (ان سے) صرف تمسخر کر رہے تھے۔ | [2:16] Allah will punish their mockery and will let them continue in their transgression, wandering blindly. [2:16] اللہ (ضرور) اُن کے تمسخر کا جواب دے گا۔ اور اُنہیں کچھ عرصہ مہلت دے گا کہ وہ اپنی سرکشیوں میں بھٹکتے رہیں۔ | [2:17] These are they who have taken error in exchange for guidance; but their traffic has brought them no gain, nor are they rightly guided. [2:17] یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی۔ پس ان کی تجارت نفع بخش نہ ہوئی اور وہ ہدایت پانے والے نہ ہو سکے۔ | [2:18] Their case is like the case of a person who kindled a fire, and when it lighted up all around him, Allah took away their light and left them in thick darkness; they see not. [2:18] ان کی مثال اس شخص کی حالت کی مانند ہے جس نے آگ بھڑکائی۔ پس جب اس (آگ) نے اس کے ماحول کو روشن کر دیا، اللہ اُن (بھڑکانے والوں) کا نور لے گیا اور انہیں اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ وہ کچھ دیکھ نہیں سکتے تھے۔ | [2:19] They are deaf, dumb and blind; so they will not return. [2:19] وہ بہرے ہیں، وہ گونگے ہیں، وہ اندھے ہیں۔ پس وہ (ہدایت کی طرف) نہیں لوٹیں گے۔ | [2:20] Or it is like a heavy rain from the clouds, wherein is thick darkness and thunder and lightning; they put their fingers into their ears because of the thunderclaps for fear of death, and Allah encompasses the disbelievers. [2:20] یا (ان کی مثال) اس بارش کی سی ہے جو آسمان سے اُترتی ہے۔ اس میں اندھیرے بھی ہیں اور کڑک بھی اور بجلی بھی۔ وہ بجلی کے کڑکوں کی وجہ سے، موت کے ڈر سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیتے ہیں۔ اور اللہ کافروں کو گھیرے میں لئے ہوئے ہے۔ |
[2:21] The lightning might well-nigh snatch away their sight; whenever it shines upon them, they walk therein; and when it becomes dark to them, they stand still. And if Allah willed, He could take away their hearing and their sight; surely, Allah has the power to do all that He wills. [2:21] قریب ہے کہ بجلی ان کی بینائی اچک لے۔ جب کبھی وہ اُن (کو راہ دکھانے) کے لئے چمکتی ہے وہ اس میں (کچھ) چلتے ہیں۔ اور جب وہ ان پر اندھیرا کر دیتی ہے تو ٹھہر جاتے ہیں۔ اور اگر اللہ چاہے تو ان کی شنوائی بھی لے جائے اور ان کی بینائی بھی۔ یقینا اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔ | [2:22] O ye men, worship your Lord Who created you and those who were before you, that you may become righteous; [2:22] اے لوگو! تم عبادت کرو اپنے رب کی جس نے تمہیں پیدا کیا اور ان کو بھی جو تم سے پہلے تھے۔ تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔ | [2:23] Who made the earth a bed for you, and the heaven a roof, and caused water to come down from the clouds and therewith brought forth fruits for your sustenance. Set not up, therefore, equals to Allah, while you know. [2:23] جس نے زمین کو تمہارے لئے بچھونا اور آسمان کو (تمہاری بقا کی) بنیاد بنایا اور آسمان سے پانی اُتارا اور اس کے ذریعہ ہر طرح کے پھل تمہارے لئے بطور رزق نکالے۔ پس جانتے بوجھتے ہوئے اللہ کے شریک نہ بناﺅ۔ | [2:24] And if you are in doubt as to what We have sent down to Our servant, then produce a Chapter like it, and call upon your helpers beside Allah, if you are truthful. [2:24] اور اگر تم اس بارے میں شک میں ہو جو ہم نے اپنے بندے پر اتارا ہے تو اس جیسی کوئی سُورت تو لا کے دکھاﺅ، اور اپنے سرپرستوں کو بھی بلا لاﺅ جو اللہ کے سوا (تم نے بنارکھے) ہیں، اگر تم سچے ہو۔ | [2:25] But if you do it not — and never shall you do it — then guard against the Fire, whose fuel is men and stones, which is prepared for the disbelievers. [2:25] پس اگر تم ایسا نہ کر سکو اور ہرگز نہ کر سکوگے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔ وہ کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ | [2:26] And give glad tidings to those who believe and do good works, that for them are Gardens beneath which flow streams. Whenever they are given a portion of fruit therefrom, they will say: ‘This is what was given us before,’ and gifts mutually resembling shall be brought to them. And they will have therein mates perfectly pure, and therein will they abide. [2:26] اور خوشخبری دے دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے کہ ان کے لئے ایسے باغات ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ جب بھی وہ اُن (باغات) میں سے کوئی پھل بطور رزق دیئے جائیں گے تو وہ کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ہمیں پہلے بھی دیا جا چکا ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے ان کے پاس محض اس سے ملتا جلتا(رزق) لایا گیا تھا۔ اور ان کے لئے ان (باغات) میں پاک بنائے ہوئے جوڑے ہوں گے۔ اور وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ | [2:27] Allah disdains not to give an illustration as small as a gnat or even smaller. Those who believe know that it is the truth from their Lord, while those who disbelieve say: ‘What does Allah mean by such an illustration?’ Many does He adjudge by it to be erring and many by it does He guide, and none does He adjudge thereby to be erring except the disobedient, [2:27] اللہ ہرگز اس سے نہیں شرماتا کہ کوئی سی مثال پیش کرے جیسے مچھر کی بلکہ اُس کی بھی جو اُس کے اوپر ہے۔ پس جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو ایمان لائے تو وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے ربّ کی طرف سے حق ہے۔ اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے انکار کیا تو وہ کہتے ہیں (آخر) یہ مثال پیش کرنے سے اللہ کا مقصد کیا ہے۔ وہ اس (مثال) کے ذریعہ سے بہتوں کو گمراہ ٹھہراتا ہے اور بہتوں کو اس کے ذریعہ سے ہدایت دیتا ہے اور وہ اس کے ذریعہ فاسقوں کے سوا کسی کو گمراہ نہیں ٹھہراتا۔ | [2:28] Who break the covenant of Allah after having established it, and cut asunder what Allah has bidden to be joined, and create disorder in the earth; it is these that are the losers. [2:28] یعنی وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو اسے مضبوطی سے باندھنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور ان (تعلقات) کو کاٹ دیتے ہیں جن کو جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور زمین میں فساد کرتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو گھاٹا پانے والے ہیں۔ | [2:29] How can you disbelieve in Allah? When you were without life, He gave you life, and then He will cause you to die, then restore you to life, and then to Him shall you be made to return. [2:29] تم کس طرح اللہ کا انکار کرتے ہو جبکہ تم مُردہ تھے پھر اس نے تمہیں زندہ کیا۔ وہ پھر تمہیں مارے گا اور پھر تمہیں زندہ کرے گا۔ پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاﺅ گے۔ | [2:30] He it is Who created for you all that is in the earth; then He turned towards the heavens, and He perfected them as seven heavens; and He knows all things. [2:30] وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے وہ سب کا سب پیدا کیا جو زمین میں ہے۔ پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور اسے سات آسمانوں کی صورت میں متوازن کردیا اور وہ ہرچیز کا دائمی علم رکھنے والا ہے۔ |
[2:31] And when thy Lord said to the angels: ‘I am about to place a vicegerent in the earth,’ they said: ‘Wilt Thou place therein such as will cause disorder in it, and shed blood? — and we glorify Thee with Thy praise and extol Thy holiness.’ He answered: ‘I know what you know not.’ [2:31] اور (یاد رکھ) جب تیرے ربّ نے فرشتوں سے کہا کہ یقیناً میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا کیا تُو اُس میں وہ بنائے گا جو اُس میں فساد کرے اور خون بہائے جبکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور ہم تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں۔ اُس نے کہا یقیناً میں وہ سب کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ | [2:32] And He taught Adam all the names, then He put the objects of these names before the angels and said: ‘Tell Me the names of these, if you are right.’ [2:32] اور اس نے آدم کو تمام نام سکھائے پھر ان (مخلوقات) کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور کہا مجھے ان کے نام بتلاﺅ اگر تم سچے ہو۔ | [2:33] They said: ‘Holy art Thou! No knowledge have we except what Thou hast taught us; surely, Thou art the All-Knowing, the Wise.’ [2:33] انہوں نے کہا پاک ہے تُو۔ ہمیں کسی بات کا کچھ علم نہیں سوائے اُس کے جس کا تُو ہمیں علم دے۔ یقیناً تُو ہی ہے جو دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔ | [2:34] He said: ‘O Adam, tell them their names;’ and when he had told them their names, He said: ‘Did I not say to you, I know the secrets of the heavens and of the earth, and I know what you reveal and what you conceal?’ [2:34] اُس نے کہا اے آدم! تُو اِن کو اُن کے نام بتا۔ پس جب اُس نے اُنہیں اُن کے نام بتائے تو اُس نے کہا کیا میں نے تمہیں کہا نہیں تھا کہ یقیناً میں ہی آسمانوں اور زمین کے غیب کو جانتا ہوں اور میں وہ (بھی) جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور وہ (بھی) جو تم چھپاتے ہو۔ | [2:35] And remember the time when We said to the angels: ‘Submit to Adam,’ and they all submitted. But Iblis did not. He refused and was too proud; and he was of the disbelievers. [2:35] اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کی خاطر سجدہ کرو تو وہ سب سجدہ ریز ہوگئے سوائے ابلیس کے۔ اس نے انکار کیا اور استکبار سے کام لیا اور وہ کافروں میں سے تھا۔ | [2:36] And We said: ‘O Adam, dwell thou and thy wife in the garden, and eat therefrom plentifully wherever you will, but approach not this tree, lest you be of the wrongdoers.’ [2:36] اور ہم نے کہا اے آدم! تُو اور تیری زوجہ جنت میں سکونت اختیار کرو اور تم دونوں اس میں جہاں سے چاہو بافراغت کھاﺅ مگر اس مخصوص درخت کے قریب نہ جانا ورنہ تم دونوں ظالموں میں سے ہو جاﺅ گے۔ | [2:37] But Satan caused them both to slip by means of it and drove them out of the state in which they were. And We said: ‘Go forth; some of you are enemies of others, and for you there is an abode in the earth and a provision for a time. [2:37] پس شیطان نے ان دونوں کو اس (درخت) کے معاملہ میں پھسلا دیا پس اُس سے انہیں نکال دیا جس میں وہ پہلے تھے ۔ اور ہم نے کہا تم نکل جاؤ (اس حال میں کہ) تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہوں گے اور تمہارے لئے (اس) زمین میں ایک عرصہ تک قیام اور استفادہ (مقدر) ہے۔ | [2:38] Then Adam learnt from his Lord certain words of prayer. So He turned towards him with mercy. Surely, He is Oft-Returning with compassion, and is Merciful. [2:38] پھر آدم نے اپنے ربّ سے کچھ کلمات سیکھے۔ پس وہ اس پر توبہ قبول کرتے ہوئے جُھکا ۔ یقیناً وہی بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ | [2:39] We said: ‘Go forth, all of you, from here. And if there comes to you guidance from Me, then whoso shall follow My guidance, on them shall come no fear, nor shall they grieve.’ [2:39] ہم نے کہا اس میں سے تم سب کے سب نکل جاؤ۔ پس جب کبھی بھی تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت آئی تو جنہوں نے میری ہدایت کی پیروی کی ان پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ کوئی غم کریں گے۔ | [2:40] But they who will disbelieve and treat Our Signs as lies, these shall be the inmates of the Fire; therein shall they abide. [2:40] اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا اور ہمارے نشانات کو جھٹلایا وہی ہیں جو آگ میں پڑنے والے ہیں۔ وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔ | |
|
0 Your Comments:
Post a Comment