Search This Blog

The Holy Quran Arabic, English and Urdu

Chapter 2: Al-Baqarah البَقَرَة


[2:71] They said: ‘Pray for us to thy Lord that He make plain to us what she is, for all such cows appear to us alike; and if Allah please, we shall indeed be guided.’
[2:71] انہوں نے کہا اپنے ربّ سے ہماری خاطر دعا کر کہ وہ ہم پر (مزید) واضح کرے کہ وہ کیا ہے؟ یقیناً سب گائیاں ہم پر مشتبہ ہوگئی ہیں ۔ اور ہم یقیناً اِن شَاءاللّٰہ ضرور ہدایت پانے والے ہیں۔

[2:72] He answered: ‘God says, it is a cow not broken in to plough the earth or water the tilth; one without blemish; of one colour.’ They said: ‘Now hast thou brought the truth.’ Then they slaughtered her, though they would rather not do so.
[2:72] اس نے کہا بلاشبہ وہ کہتا ہے کہ وہ ضرور ایک ایسی گائے ہے جسے اس غرض سے َجوت نہیں ڈالی گئی کہ وہ زمین میں ہل چلائے اور نہ وہ کھیتوں کو سیراب کرتی ہے۔ وہ صحیح سلامت ہے ۔ اُس میں کوئی داغ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تُو سچی بات لایا ہے ۔ پس انہوں نے اسے ذبح کر دیا جبکہ وہ (پہلے ایسا) کرنے والے نہ تھے۔

[2:73] And remember the time when you slew a person and differed among yourselves about it; and Allah would bring to light what you concealed.
[2:73] اور جب تم نے ایک نفس کو قتل کیا اور پھر اس بارہ میں اختلاف کیا اور اللہ نے اس بھید کو ظاہر کرنا ہی تھا جو تم چھپائے ہوئے تھے۔

[2:74] Then We said: ‘Smite him (the murderer) for a part of the offence against him (the murdered person).’ Thus Allah gives life to the dead and shows you His Signs that you may understand.
[2:74] پس ہم نے کہا (کھوج لگانے کی خاطر) اس جیسی اور واردات پر اس (واقعہ) کو چسپاں کرو۔ اسی طرح اللہ مُردوں کو (ان کے قاتلوں کا مؤاخذہ کر کے) زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنے نشان دکھاتا ہے تا کہ تم عقل کرو۔

[2:75] Then your hearts became hardened after that, till they were like stones or harder still; for of stones indeed there are some out of which gush forth streams, and of them there are some out of which flows water when they cleave asunder. And indeed, of them there are some that humble themselves for fear of Allah. And Allah is not unmindful of what you do.
[2:75] پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہو گئے گویا وہ پتھروں کی طرح تھے یا پھر سختی میں اس سے بھی بڑھ کر۔ جبکہ پتھروں میں سے بھی یقیناً بعض ایسے ہوتے ہیں کہ اُن سے نہریں پھوٹ پڑتی ہیں ۔ اور یقیناً ان میں سے ایسے بھی ہیں کہ جو پھٹ جائیں تو ان میں سے پانی نکلتا ہے ۔ پھر ان میں یقیناً ایسے بھی ہیں جو اللہ کی خشیت سے گر پڑتے ہیں ۔ اور اللہ اُس سے غافل نہیں ہے جو تم کرتے ہو۔

[2:76] Do you expect that they will believe you when a party of them hear the word of Allah, then pervert it after they have understood it, and they know the consequences thereof ?
[2:76] کیا تم یہ امید لگائے بیٹھے ہو کہ وہ لوگ تمہاری بات مان جائیں گے جب کہ ان میں سے ایک گروہ کلام الہٰی کو سنتا ہے اور اسے اچھی طرح سمجھنے کے باوجود اس میں تحریف کرتا ہے اور وہ خوب جانتے ہیں۔

[2:77] And when they meet those who believe, they say: ‘We believe,’ and when they meet one another in private, they say: ‘Do you inform them of what Allah has unfolded to you, that they may thereby argue with you before your Lord? Will you not then understand?’
[2:77] اور جب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جو ایمان لائے تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لے آئے۔ اور جب ان میں سے بعض بعض دوسروں کی طرف الگ ہو جاتے ہیں تو وہ (ان سے) کہتے ہیں کہ کیا تم ان کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں تا کہ انہی باتوں کے ذریعہ وہ تمہارے ربّ کے حضور تم سے جھگڑا کریں۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے۔

[2:78] Do they not know that Allah knows what they conceal and what they disclose?
[2:78] کیا وہ نہیں جانتے کہ یقینا اللہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔

[2:79] And some of them are illiterate; they know not the Book but their own false notions, and they do nothing but conjecture.
[2:79] اور ان میں ایسے جاہل بھی ہیں جو (اپنی) خواہشات کے علاوہ کتاب کا کوئی علم نہیں رکھتے اور وہ محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

[2:80] Woe, therefore, to those who write the Book with their own hands, and then say: ‘This is from Allah,’ that they may take for it a paltry price. Woe, then, to them for what their hands have written, and woe to them for what they earn.
[2:80] پس ہلاکت ہے ان کے لئے جو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ وہ اس کے بدلے کچھ معمولی قیمت وصول کر لیں۔ پس ہلاکت ہے ان کے لئے اُس کے نتیجہ میں جو ان کے ہاتھوں نے لکھا اور ہلاکت ہے اُن کے لئے اس کی وجہ سے جو وہ کماتے ہیں۔

[2:81] And they say: ‘The Fire shall not touch us except for a small number of days.’ Say: ‘Have you taken a promise from Allah? Then, Allah will never break His promise. Or, do you say of Allah what you know not?’
[2:81] اور وہ کہتے ہیں ہمیں آگ ہرگز نہیں چھوئے گی مگر گنتی کے چند دن۔ تُو کہہ دے کیا تم نے اللہ سے کوئی عہد لے رکھا ہے۔ پس اللہ ہرگز اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرے گا یا پھر تم خدا کی طرف ایسی باتیں منسوب کر رہے ہو جن کا تمہیں کوئی علم نہیں۔

[2:82] Aye, whoso does evil and is encompassed by his sins — those are the inmates of the Fire; therein shall they abide.
[2:82] حقیقت یہ ہے کہ جس نے بھی بدی کمائی یہاں تک کہ اس کی خطاؤں نے اس کو گھیرے میں لے لیا ہو تو یہی لوگ ہیں جو آگ والے ہیں۔ وہ اس میں ایک لمبے عرصہ تک رہنے والے ہیں۔

[2:83] But they who believe and do good works — those are the dwellers of Heaven; therein shall they abide.
[2:83] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے یہی ہیں جو اہلِ جنت ہیں ۔ وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔



[2:84] And remember the time when We took a covenant from the children of Israel: ‘You shall worship nothing but Allah and show kindness to parents and to kindred and orphans and the poor, and speak to men kindly and observe Prayer, and pay the Zakat;’ then you turned away in aversion, except a few of you.
[2:84] اور جب ہم نے بنی اسرائیل کا میثاق (اُن سے) لیا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرو گے اور والدین سے احسان کا سلوک کروگے اور قریبی رشتہ داروں سے اور یتیموں سے اور مسکینوں سے بھی۔ اور لوگوں سے نیک بات کہا کرو اور نماز کو قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو۔ اس کے باوجود تم میں سے چند کے سوا تم سب (اس عہد سے) پھر گئے۔ اور تم اِعراض کرنے والے تھے۔

[2:85] And remember the time when We took a covenant from you: ‘You shall not shed your blood or turn your people out of your homes;’ then you confirmed it; and you have been witness to it.
[2:85] اور جب ہم نے تمہارا میثاق لیا کہ تم (آپس میں) اپنا خون نہیں بہاﺅ گے اور اپنے ہی لوگوں کو اپنی آبادیوں سے نہیں نکالو گے اس پر تم نے اقرار کیا اور تم اس کے گوا ہ تھے۔

[2:86] Yet you are the people who slay your own brethren and turn out a section of your people from their homes, backing up one another against them with sin and transgression. And if they come to you as captives, you ransom them, while their very expulsion was unlawful for you. Do you, then, believe in part of the Book and disbelieve in part? There is, therefore, no reward for such among you as do this, except disgrace in the present life; and on the Day of Judgment they shall be driven to a most severe chastisement; and surely, Allah is not unmindful of what you do.
[2:86] اس کے باوجود تم وہ ہو کہ اپنے ہی لوگوں کو قتل کرتے ہو اور تم اپنے میں سے ایک فریق کو اُن کی بستیوں سے نکالتے ہو۔ تم گناہ اور ظلم کے ذریعہ ان کے خلاف ایک دوسرے کی پُشت پناہی کرتے ہو اور اگر وہ قیدی ہو کر تمہارے پاس آئیں تو فدیہ لے کر اُن کو چھوڑ دیتے ہو جبکہ ان کا نکالنا ہی تم پر حرام تھا۔ پس کیا تم کتاب کے بعض حصوں پر ایمان لاتے ہو اور بعض کا انکار کرتے ہو؟۔ پس تم میں سے جو ایسا کرے اس کی جزا دنیا کی زندگی میں سخت ذلّت کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے۔ اور قیامت کے دن وہ سخت تر عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔ اور اللہ اس سے غافل نہیں جو تم کرتے ہو۔

[2:87] These are they who have preferred the present life to the Hereafter. Their punishment shall not therefore be lightened, nor shall they be helped in any other way.
[2:87] یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی خرید لی ۔ پس نہ ان سے عذاب کو کم کیا جائے گا اور نہ ہی وہ مدد دئیے جائیں گے۔

[2:88] And verily, We gave Moses the Book and caused after him Messengers to follow in his footsteps; and to Jesus, son of Mary, We gave manifest Signs, and strengthened him with the Spirit of holiness. Will you then, every time a Messenger comes to you with what you yourselves desire not, behave arrogantly and treat some as liars and slay others?
[2:88] اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اس کے بعد بھی مسلسل رسول بھیجتے رہے۔ اور ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو کھلے کھلے نشان عطا کئے اور ہم نے روح القدس سے اس کی تائید کی ۔ پس کیا جب بھی تمہارے پاس کوئی رسول ایسی باتیں لے کر آئے گا جو تمہیں پسند نہیں تو تم استکبار کروگے ؟۔ اور ان میں سے بعض کو تم جھٹلا دو گے اور بعض کو تم قتل کروگے؟

[2:89] They said: ‘Our hearts are wrapped in covers.’ Nay, Allah has cursed them for their disbelief. Little is that which they believe.
[2:89] اور انہوں نے کہا ہمارے دل مجسّم پردہ ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے ان کے کفر کی وجہ سے ان پر لعنت ڈال رکھی ہے۔ پس وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں۔

[2:90] And when there came to them a Book from Allah, fulfilling that which is with them — and before that they had prayed for victory over the disbelievers — yet when there came to them that which they knew, they rejected it. The curse of Allah be on the disbelievers.
[2:90] اور جب اللہ کی طرف سے ان کے پاس ایک ایسی کتاب آئی جو اُس (تعلیم) کی جو اُن کے پاس تھی تصدیق کررہی تھی جبکہ حال یہ تھا کہ اس سے پہلے وہ ان لوگوں کے خلاف جنہوں نے کفر کیا (اللہ سے) مدد مانگا کرتے تھے ۔ پس جب وہ اُن کے پاس آگیا جسے انہوں نے پہچان لیا تو (پھر بھی) اُس کا انکار کردیا ۔ پس کافروں پر اللہ کی لعنت ہو۔



[2:91] Evil is that for which they have sold their souls: that they should disbelieve in what Allah has revealed, grudging that Allah should send down His grace on whomsoever of His servants He pleases. So they incurred wrath upon wrath; and there is an humiliating chastisement for the disbelievers.
[2:91] بہت بُرا ہے جو انہوں نے اپنے نفوس بیچ کر ان کے بدلے میں حاصل کیا کہ اُس (حق) کا انکار کر رہے ہیں جو اللہ نے اتارا ۔ اس بات کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنا فضل نازل کرتا ہے ۔ پس وہ غضب پر غضب لئے ہوئے لَوٹے اور کافروں کے لئے رُسواکن عذاب (مقدر) ہے۔

[2:92] And when it is said to them: ‘Believe in what Allah has sent down,’ they say: ‘We believe in what has been sent down to us;’ and they disbelieve in what has been sent down after that, yet it is the Truth, fulfilling that which is with them. Say: ‘Why, then, did you attempt to slay the Prophets of Allah before this, if you were believers?’
[2:92] اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس پر ایمان لے آؤ جو اللہ نے نازل کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں جو ہم پر اُتارا گیا جبکہ وہ اس کا انکار کرتے ہیں جو اس کے علاوہ (اُتارا گیا) ہے حالانکہ وہ حق ہے جو اُس کی تصدیق کررہا ہے جو اُن کے پاس ہے۔ تُو کہہ دے اگر تم واقعی مومن ہو تو اس سے قبل اللہ کے نبیوں کو کیوں قتل کیا کرتے تھے؟

[2:93] And Moses came to you with manifest Signs, then you took the calf for worship in his absence and you were transgressors.
[2:93] اور یقینا موسیٰ تمہارے پاس کھلے کھلے نشان لایا تھا۔ پھر اس کی غیرحاضری میں تم نے بچھڑے کو (معبود) بنا لیا اور تم ظالم تھے۔

[2:94] And remember the time, when We took a covenant from you and raised high above you the Mount, saying: ‘Hold firmly to what We have given you and hearken;’ they said: ‘We hear and we disobey;’ and their hearts were permeated with the love of the calf because of their disbelief. Say: ‘Evil is that which your faith enjoins on you, if you have any faith!’
[2:94] اور جب ہم نے (تم سے) تمہارا پختہ عہد لیا اور طُور کو تمہارے اوپر بلند کیا (یہ کہتے ہوئے کہ) جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے پکڑ لو اور سنو۔ انہوں نے (جواباً) کہا ہم نے سنا اور ہم نے نافرمانی کی۔ اور ان کے دلوں کو ان کے کفر کی وجہ سے بچھڑے کی محبت پلا دی گئی ۔ تُو (ان سے) کہہ دے کہ اگر تم مومن ہو تو بہت ہی برا ہے جس کا تمہیں تمہارا ایمان حکم دیتا ہے۔



[2:95] Say: ‘If the abode of the Hereafter, with Allah, is solely for you to the exclusion of all other people, then wish for death, if you are truthful.’
[2:95] تُو کہہ دے کہ اگر اللہ کے نزدیک آخرت کا گھر سب لوگوں کو چھوڑ کر صرف تمہارے ہی لئے ہے تو موت کی تمنا کرو، اگر تم سچے ہو۔

[2:96] But never shall they wish for it, because of what their own hands have sent on before them; and Allah knows the wrongdoers well.
[2:96] اور وہ ہرگز کبھی بھی اس کی تمنا نہیں کریں گے بسبب اس کے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

[2:97] And thou shalt surely find them of all people, the most covetous of life, even more than those who set up equals with God. Every one of them wishes that he may be granted a life of a thousand years, but his being granted such life shall not keep him away from the punishment; and Allah sees all that they do.
[2:97] اور تُو اُنہیں سب لوگوں سے زیادہ زندگی پر حریص پائے گا حتیٰ کہ ان سے بھی (زیادہ) جنہوں نے شرک کیا۔ ان میں سے ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ کاش وہ ایک ہزار سال عمر دیا جاتا حالانکہ اس کا لمبی عمر دیا جانا بھی اسے عذاب سے بچانے والا نہیں۔ اور اللہ اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جو وہ کرتے ہیں۔

[2:98] Say: ‘Whoever is an enemy to Gabriel — for he it is who has caused it to descend on thy heart by the command of Allah, which fulfils that which precedes it, and is a guidance and glad tidings to the believers —
[2:98] تُو کہہ دے کہ جو بھی جبرائیل کا دشمن ہے تو (وہ جان لے کہ) یقینا اسی (یعنی جبرائیل) نے اللہ کے اِذن سے اِس (کلام) کو تیرے دل پر اُتارا ہے جو اُس کی تصدیق کررہا ہے جو اس کے سامنے موجود ہے اور مومنوں کے لئے ہدایت اور خوش خبری کے طور پر ہے۔

[2:99] ‘Whoever is an enemy to Allah, and His angels, and His Messengers, and Gabriel, and Michael, then surely, Allah is an enemy to such disbelievers.’
[2:99] پس جو بھی اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے رسولوں کا اور جبرائیل کا اور میکائیل کا دشمن ہو تو یقینا اللہ کافروں کا دشمن ہے۔

[2:100] And surely, We have sent down to thee manifest Signs, and no one disbelieves in them but the disobedient.
[2:100] اور بے شک ہم نے تیری طرف کھلی کھلی آیات اُتاری ہیں۔ اور فاسقوں کے سوا کوئی ان کا انکار نہیں کرتا۔
 
[2:101] What! every time they make a covenant, will a party among them throw it aside? Nay, most of them have no faith.
[2:101] کیا جب کبھی بھی وہ کوئی عہد کریں گے ان میں سے ایک فریق اس (عہد) کو پرے پھینک دے گا؟ بلکہ ان میں سے اکثر ایمان ہی نہیں رکھتے۔

[2:102] And now when there has come to them a Messenger from Allah, fulfilling that which is with them, a party of the people to whom the Book was given have thrown the Book of Allah behind their backs, as if they knew it not.
[2:102] اور جب بھی ان کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی رسول آیا جو اُس کی تصدیق کرنے والا تھا جو اُن کے پاس تھا تو ان میں سے ایک گروہ نے جنہیں کتاب دی گئی اللہ کی کتاب کو پسِ پُشت ڈال دیا، گویا وہ علم ہی نہ رکھتے ہوں۔

[2:103] And they pursue the course which the rebellious men followed during the reign of Solomon. And Solomon did not disbelieve; but it was the rebellious ones who disbelieved, teaching people falsehood and deception. And they pursue what was revealed to the two angels in Babylon, Harut and Marut. But these two taught no one until they had said: ‘We are but a trial, do not therefore disbelieve.’ So men learnt from them that by which they made a difference between a man and his wife, but they harmed no one thereby, except by the command of Allah; on the contrary, these people are learning that which would harm them and do them no good. And they have certainly known that he who trafficks therein has no share of good in the Hereafter; and surely, evil is that for which they have sold their souls; had they but known!
[2:103] اور انہوں نے پیروی کی اس کی جو شیاطین سلیمان کے ملک کے خلاف پڑھا کرتے تھے اور سلیمان نے کفر نہیں کیا بلکہ وہ شیاطین تھے جنہوں نے کفر کیا۔ وہ لوگوں کو جادو سکھاتے تھے۔ اور (اس کے برعکس) بابل میں جو دو فرشتوں ہاروت اور ماروت پر اتارا گیا (اس کا قصہ یہ ہے) وہ دونوں کسی کو بھی کچھ نہیں سکھاتے تھے جب تک وہ (اُسے) یہ نہ کہہ دیتے کہ ہم تو محض ایک آزمائش کے طور پر ہیں پس تُو کفر نہ کر ۔ پس وہ لوگ ان دونوں سے ایسی بات سیکھتے تھے جس کے ذریعے وہ خاوند اور بیوی کے درمیان جدائی ڈال دیتے تھے اور اللہ کے اِذن کے سوا وہ اس ذریعہ سے کسی کو نقصان پہنچانے والے نہیں تھے۔ اور (اس کے برعکس جو لوگ شیاطین سے سیکھتے تھے) وہ وہی باتیں سیکھتے تھے جو ان کو نقصان پہنچانے والی تھیں اور فائدہ نہیں پہنچاتی تھیں۔ حالانکہ وہ خوب جان چکے تھے کہ جس نے بھی یہ سودا کیا اس کے لئے آخرت میں کچھ حصہ نہیں رہے گا۔ پس بہت ہی برا تھا وہ (عارضی فائدہ) جس کے بدلے میں انہوں نے اپنی جانیں بیچ دیں، کاش کہ وہ جانتے۔

[2:104] And if they had believed and acted righteously, better surely would have been the reward from Allah, had they but known!
[2:104] اور اگر وہ ایمان لے آتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو اللہ کی طرف سے (اس کا) اجر یقیناً بہت اچھا ہوتا۔ کاش کہ وہ جانتے۔

[2:105] O ye who believe! say not ‘Ra‘ina,’ but say, ‘Unzurna’ and hearken. And for the disbelievers is a painful punishment.
[2:105] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو (ہمارے رسول کو) ”رَاعِنَا “ نہ کہا کرو بلکہ یہ کہا کرو کہ ہم پر نظر فرما اور غور سے سنا کرو۔ اور کافروں کے لئے درد ناک عذاب (مقدر) ہے۔

[2:106] They who disbelieve from among the People of the Book, or from among those who associate gods with Allah, desire not that any good should be sent down to you from your Lord; but Allah chooses for His mercy whomsoever He pleases; and Allah is of exceeding bounty.
[2:106] اہل کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کفر کیا وہ ہرگز پسند نہیں کرتے کہ تم پر تمہارے ربّ کی طرف سے کوئی خیر اُتاری جائے حالانکہ اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے لئے خاص کر لیتا ہے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔

[2:107] Whatever Sign We abrogate or cause to be forgotten, We bring one better than that or the like thereof. Dost thou not know that Allah has the power to do all that He wills?
[2:107] جو آیت بھی ہم منسوخ کر دیں یا اُسے بھلا دیں، اُس سے بہتر یا اُس جیسی ضرور لے آتے ہیں۔ کیا تُو نہیں جانتا کہ اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے؟

[2:108] Dost thou not know that the kingdom of the heavens and the earth belongs to Allah alone? And there is no protector or helper for you beside Allah.
[2:108] کیا تُو نہیں جانتا کہ وہ اللہ ہی ہے جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے؟ اور اللہ کو چھوڑ کر تمہارے لئے کوئی سرپرست اور مددگار نہیں۔

[2:109] Would you question the Messenger sent to you as Moses was questioned before this? And whoever takes disbelief in exchange for belief has undoubtedly gone astray from the right path.
[2:109] کیا تم چاہتے ہو کہ تم اپنے رسول سے بھی اسی طرح سوال کرتے رہو جس طرح پہلے موسیٰ سے سوال کئے گئے۔ پس جو بھی ایمان کو کفر سے تبدیل کرے یقیناً وہ سیدھی راہ سے بھٹک چکا ہے۔

[2:110] Many of the People of the Book wish out of sheer envy from their own selves that, after you have believed, they could turn you again into disbelievers after the truth has become manifest to them. But forgive and turn away from them, till Allah brings about His decree. Surely, Allah has the power to do all that He wills.
[2:110] اہل کتاب میں سے بہت سے ایسے ہیں جو چاہتے ہیں کہ کاش تمہیں تمہارے ایمان لانے کے بعد (ایک دفعہ پھر) کفار بنا دیں، بوجہ اس حسد کے جو اُن کے اپنے دلوں سے پیدا ہوتا ہے (وہ ایسا کرتے ہیں) بعد اس کے کہ حق ان پر روشن ہو چکا ہے۔ پس (اُن سے) عفو سے کام لو اور درگزر کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ ظاہر کردے۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
 

[2:111] And observe Prayer and pay the Zakat; and whatever good you send on before you for yourselves, you shall find it with Allah; surely, Allah sees all that you do.
[2:111] اور نماز کو قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور جو بھلائی بھی تم خود اپنی خاطر آگے بھیجتے ہو اسے تم اللہ کے حضور موجود پاؤ گے۔ یقینا اللہ اس پر نگاہ رکھے ہوئے ہے جو تم کرتے ہو۔

[2:112] And they say, ‘None shall ever enter Heaven unless he be a Jew or a Christian.’ These are their vain desires. Say, ‘Produce your proof, if you are truthful.’
[2:112] اور وہ کہتے ہیں کہ ہرگز جنت میں کوئی داخل نہیں ہو گا سوائے ان کے جو یہودی یا عیسائی ہوں۔ یہ محض ان کی خواہشات ہیں۔ تُو کہہ کہ اپنی کوئی مضبوط دلیل تو لاؤ اگر تم سچے ہو۔

[2:113] Nay, whoever submits himself completely to Allah, and is the doer of good, shall have his reward with his Lord. No fear shall come upon such, neither shall they grieve.
[2:113] نہیں نہیں، سچ یہ ہے کہ جو بھی اپنا آپ خدا کے سپرد کردے اور وہ احسان کرنے والا ہو تو اس کا اجر اس کے ربّ کے پاس ہے۔ اور اُن (لوگوں) پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

[2:114] And the Jews say, ‘The Christians stand on nothing;’ and the Christians say, ‘The Jews stand on nothing;’ while they both read the same Book. Even thus said those who had no knowledge, like what they say. But Allah shall judge between them on the Day of Resurrection concerning that wherein they disagree.
[2:114] اور یہود کہتے ہیں کہ نصارٰی (کی بنا) کسی چیز پر نہیں اور نصارٰی کہتے ہیں کہ یہود (کی بنا) کسی چیز پر نہیں حالانکہ وہ کتاب پڑھتے ہیں ۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جو کچھ علم نہیں رکھتے ان کے قول کے مشابہ بات کی ۔ پس اللہ قیامت کے روز اُن کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے۔

[2:115] And who is more unjust than he who prohibits the name of Allah being glorified in Allah’s temples and seeks to ruin them? It was not proper for such men to enter therein except in fear. For them is disgrace in this world; and theirs shall be a great punishment in the next.
[2:115] اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جس نے منع کیا کہ اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام بلند کیا جائے اور انہیں ویران کرنے کی کوشش کی۔ (حالانکہ) ان کے لئے اس کے سوا کچھ جائز نہ تھا کہ وہ ان (مسجدوں) میں ڈرتے ہوئے داخل ہوتے۔ ان کے لئے دنیا میں ذلت اور آخرت میں بہت بڑا عذاب (مقدر) ہے۔

[2:116] To Allah belong the East and the West; so withersoever you turn, there will be the face of Allah. Surely, Allah is Bountiful, All- Knowing.
[2:116] اور اللہ ہی کا ہے مشرق بھی اور مغرب بھی۔ پس جس طرف بھی تم منہ پھیرو وہیں خدا کا جلوہ پاؤ گے۔ یقینا اللہ بہت وسعتیں عطا کرنے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[2:117] And they say, ‘Allah has taken to Himself a son.’ Holy is He! Nay, everything in the heavens and the earth belongs to Him. To Him are all obedient.
[2:117] اور وہ کہتے ہیں اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے ۔ پاک ہے وہ۔ بلکہ (اس کی شان تو یہ ہے کہ) اُسی کا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ سب اسی کے فرماں بردار ہیں۔

[2:118] He is the Originator of the heavens and the earth. When He decrees a thing, He does only say to it, ‘Be!’ and it is.
[2:118] وہ آسمانوں اور زمین کی تخلیق کا آغاز کرنے والا ہے۔ اور جب وہ کسی امر کا فیصلہ کر لیتا ہے تو وہ اُسے محض ”ہو جا“ کہتا ہے تو وہ ہونے لگتا ہے اور ہو کر رہتا ہے۔

[2:119] And those who have no knowledge say, ‘Why does not Allah speak to us, or a Sign come to us?’ Likewise said those before them similar to their saying. Their hearts are alike. We have certainly made the Signs plain for a people who firmly believe.
[2:119] اور وہ لوگ جو کچھ علم نہیں رکھتے کہتے ہیں کہ آخر اللہ ہم سے کیوں کلام نہیں کرتا یا ہمارے پاس بھی کوئی نشان کیوں نہیں آتا ۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے ان کے قول کے مشابہ بات کی تھی۔ ان کے دل آپس میں مشابہ ہو گئے ہیں۔ ہم آیات کو یقین لانے والی قوم کے لئے خوب کھول کر بیان کر چکے ہیں۔

[2:120] We have sent thee with the Truth, as a bearer of glad tidings and a warner. And thou wilt not be questioned about the inmates of Hell.
[2:120] یقیناً ہم نے تجھے حق کے ساتھ بشیر اور نذیر کے طور پر بھیجا ہے اور تجھ سے جہنّم والوں کے بارہ میں نہیں پوچھا جائے گا۔
 

[2:121] And the Jews will by no means be pleased with thee, nor the Christians, unless thou follow their creed. Say, ‘Surely, Allah’s guidance alone is the guidance.’ And if thou follow their evil desires after the knowledge that has come to thee, thou shalt have, from Allah, no friend nor helper.
[2:121] اور یہود اور نصاریٰ ہرگز تجھ سے راضی نہیں ہوں گے جب تک تُو ان کی ملت کی پیروی نہ کرے۔ تُو کہہ دے کہ یقیناً اللہ کی (عطا کردہ) ہدایت ہی اصل ہدایت ہے ۔ اور اگر تو ان کی خواہشات کے پیچھے لگ جائے بعد اس کے کہ تیرے پاس علم آچکا ہے (تو) اللہ کی طرف سے تیرے لئے کوئی سرپرست اور کوئی مددگار نہیں رہے گا۔

[2:122] They to whom We have given the Book follow it as it ought to be followed; it is these that believe therein. And whoso believes not therein, these are they who are the losers.
[2:122] وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی درآنحالیکہ وہ اس کی ویسی ہی تلاوت کرتے ہیں جیسا کہ اس کی تلاوت کا حق ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو (درحقیقت) اس پر ایمان لاتے ہیں۔ اور جو کوئی بھی اس کا انکار کرے پس وہی ہیں جو گھاٹا پانے والے ہیں۔

[2:123] O ye children of Israel! remember My favour which I bestowed upon you, and that I exalted you above all peoples.
[2:123] اے بنی اسرائیل! یاد کرو میری اس نعمت کو جو میں نے تم پر کی اور اس امر کو بھی کہ میں نے تمہیں سب جہانوں پر فضیلت بخشی۔

[2:124] And fear the day when no soul shall serve as a substitute for another soul at all, nor shall any ransom be accepted from it, nor any intercession avail it, nor shall they be helped.
[2:124] اور ڈرو اس دن سے جس دن کوئی جان کسی دوسری جان کے کچھ کام نہیں آئے گی اور نہ اس سے کوئی بدلہ قبول کیا جائے گا اور نہ کوئی شفاعت اسے فائدہ دے گی۔ اور نہ ہی وہ لوگ کوئی مدد دئیے جائیں گے۔

[2:125] And remember when his Lord tried Abraham with certain commands which he fulfilled. He said, ‘I will make thee a Leader of men.’ Abraham asked, ‘And from among my offspring?’ He said, ‘My covenant does not embrace the transgressors.’
[2:125] اور جب ابراہیم کو اس کے ربّ نے بعض کلمات سے آزمایا اور اس نے ان سب کو پورا کر دیا تو اُس نے کہا میں یقیناً تجھے لوگوں کے لئے ایک عظیم امام بنانے والا ہوں۔ اُس نے عرض کیا اور میری ذرّیت میں سے بھی۔ اس نے کہا (ہاں مگر) ظالموں کو میرا عہد نہیں پہنچے گا۔

[2:126] And remember the time when We made the House a resort for mankind and a place of security; and take ye the station of Abraham as a place of Prayer. And We commanded Abraham and Ishmael, saying, ‘Purify My House for those who perform the circuit and those who remain therein for devotion and those who bow down and fall prostrate in Prayer.’
[2:126] اور جب ہم نے (اپنے) گھر کو لوگوں کے بار بار اکٹھا ہونے کی اور امن کی جگہ بنایا۔ اور ابراہیم کے مقام میں سے نماز کی جگہ پکڑو ۔ اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل کو تاکید کی کہ تم دونوں میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف بیٹھنے والوں اور رکوع کرنے والوں (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے خوب پاک و صاف بنائے رکھو۔

[2:127] And remember when Abraham said, ‘My Lord, make this a town of peace and provide with fruits such of its dwellers as believe in Allah and the Last Day,’ He said, ‘And on him too who believes not will I bestow benefits for a little while; then will I drive him to the punishment of the Fire, and an evil destination it is.’
[2:127] اور جب ابراہیم نے کہا کہ اے میرے ربّ! اس کو ایک پُرامن اور امن دینے والا شہر بنا دے اور اس کے بسنے والوں کو جو اُن میں سے اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لائے ہر قسم کے پھلوں میں سے رزق عطا کر ۔ اس نے کہا کہ جو کفر کرے گا اسے بھی میں کچھ عارضی فائدہ پہنچاؤں گا۔ پھر میں اُسے آگ کے عذاب کی طرف جانے پر مجبور کردوں گا اور (وہ) بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔

[2:128] And remember the time when Abraham and Ishmael raised the foundations of the House, praying, ‘Our Lord, accept this from us; for Thou art All-Hearing, All-Knowing.
[2:128] اور جب ابراہیم اُس خاص گھر کی بنیادوں کو اُستوار کر رہا تھا اور اسماعیل بھی (یہ دعا کرتے ہوئے) کہ اے ہمارے ربّ! ہماری طرف سے قبول کر لے۔ یقینا تو ہی بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[2:129] ‘Our Lord, make us submissive to Thee and make of our offspring a people submissive to Thee. And show us our ways of worship, and turn to us with mercy; for Thou art Oft-Returning with compassion and Merciful.
[2:129] اور اے ہمارے ربّ! ہمیں اپنے دو فرمانبردار بندے بنادے اور ہماری ذریّت میں سے بھی اپنی ایک فرمانبردار اُمّت (پیدا کردے)۔ اور ہمیں اپنی عبادتوں اور قربانیوں کے طریق سکھا اور ہم پر توبہ قبول کرتے ہوئے جُھک جا۔ یقیناً تُو ہی بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[2:130] ‘And, our Lord, raise up among them a Messenger from among themselves, who may recite to them Thy Signs and teach them the Book and Wisdom and may purify them; surely, Thou art the Mighty, the Wise.’
[2:130] اور اے ہمارے ربّ! تو ان میں انہی میں سے ایک عظیم رسول مبعوث کر جو ان پر تیری آیات کی تلاوت کرے اور انہیں کتاب کی تعلیم دے اور (اس کی) حکمت بھی سکھائے اور اُن کا تزکیہ کر دے۔ یقینا تُو ہی کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
 
 
 



[2:131] And who will turn away from the religion of Abraham but he who is foolish of mind? Him did We choose in this world, and in the next he will surely be among the righteous.
[2:131] اور کون ابراہیم کی ملّت سے اِعراض کرتا ہے سوائے اس کے جس نے اپنے نفس کو بے وقوف بنا دیا۔ اور یقیناً ہم نے اُس (یعنی ابراہیم) کو دنیا میں بھی چُن لیا اور یقیناً آخرت میں بھی وہ صالحین میں سے ہوگا۔

[2:132] When his Lord said to him, ‘Submit,’ he said, ‘I have submitted to the Lord of the worlds.’
[2:132] (یاد کرو) جب اللہ نے اُس سے کہا کہ فرمانبردار بن جا۔ تو (بے ساختہ) اس نے کہا میں تو تمام جہانوں کے ربّ کے لئے فرمانبردار ہو چکا ہوں۔

[2:133] The same did Abraham enjoin upon his sons — and so did Jacob — saying: ‘O my sons, truly Allah has chosen this religion for you; so let not death overtake you except when you are in a state of submission.’
[2:133] اور اسی بات کی تاکیدی نصیحت ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو کی اور یعقوب نے بھی (کہ) اے میرے پیارے بچو! یقیناً اللہ نے تمہارے لئے اس دین کو چُن لیا ہے۔پس ہرگز مرنا نہیں مگر اس حالت میں کہ تم فرمانبردار ہو۔

[2:134] Were you present when death came to Jacob, when he said to his sons, ‘What will you worship after me?’ They answered, ‘We will worship thy God, the God of thy fathers, Abraham and Ishmael and Isaac, the One God; and to Him we submit ourselves.’
[2:134] کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب پر موت آئی ۔ جب اس نے اپنے بچوں سے پوچھا کہ وہ کیا ہے جس کی تم میرے بعد عبادت کرو گے۔ انہوں نے کہا ہم عبادت کرتے رہیں گے تیرے معبود کی اور تیرے اجداد ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق کے معبود کی جو ایک ہی معبود ہے اور اُسی کے ہم فرمانبردار رہیں گے۔

[2:135] Those are a people that have passed away; for them is what they earned, and for you shall be what you earn; and you shall not be questioned as to what they did.
[2:135] یہ ایک امّت تھی جو گزر چکی۔ اس کے لئے تھا جو اس نے کمایا اور تمہارے لئے ہے جو تم کماتے ہو اور تم اس کے متعلق نہیں پوچھے جاؤگے جو وہ کیا کرتے تھے۔

[2:136] And they say, ‘Be ye Jews or Christians that you may be rightly guided.’ Say: ‘Nay, follow ye the religion of Abraham who was ever inclined to God; he was not of those who set up gods with God.’
[2:136] اور وہ کہتے ہیں کہ یہودی یا نصرانی ہو جاؤ تو ہدایت پاجاؤگے۔ تُو کہہ دے (نہیں) بلکہ ابراہیمِ حنیف کی امّت ہو جاؤ (یہی ہدایت کا موجب ہے) اور وہ ہرگز شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھا۔



[2:137] Say ye: ‘We believe in Allah and what has been revealed to us, and what was revealed to Abraham and Ishmael, and Isaac, and Jacob and his children, and what was given to Moses and Jesus, and what was given to all other Prophets from their Lord. We make no difference between any of them; and to Him we submit ourselves.’
[2:137] تم کہہ دو ہم اللہ پر ایمان لے آئے اور اس پر جو ہماری طرف اتارا گیا اور جو ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور (اس کی) اولاد کی طرف اتارا گیا۔ اور جو موسیٰ اور عیسیٰ کو دیا گیا اور اس پر بھی جو سب نبیوں کو ان کے ربّ کی طرف سے عطا کیا گیا۔ ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اُسی کے فرمانبردار ہیں۔

[2:138] And if they believe as you have believed, then are they surely guided; but if they turn back, then they are only creating a schism, and Allah will surely suffice thee against them, for He is All-Hearing, All-Knowing.
[2:138] پس اگر وہ اسی طرح ایمان لے آئیں جیسے تم اس پر ایمان لائے ہو تو یقیناً وہ بھی ہدایت پاگئے اور اگر وہ (اس سے) منہ پھیر لیں تو وہ (عادتاً) ہمیشہ اختلاف ہی میں رہتے ہیں۔ پس اللہ تجھے اُن سے (نمٹنے کےلئے) کافی ہوگا۔ اور وہی بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[2:139] Say, ‘We will adopt the religion of Allah; and who is better than Allah in teaching religion, and Him alone do we worship.’
[2:139] اللہ کا رنگ پکڑو ۔ اور رنگ میں اللہ سے بہتر اور کون ہو سکتا ہے اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں۔

[2:140] Say: ‘Do you dispute with us concerning Allah, while He is our Lord and your Lord? And for us are our works, and for you your works; and to Him alone we are sincerely devoted.’
[2:140] تُو کہہ دے کہ کیا تم اللہ کے بارے میں ہم سے جھگڑا کرتے ہو جبکہ وہ ہمارا بھی ربّ ہے اور تمہارا بھی ربّ ہے۔ اور ہمارے اعمال ہمارے لئے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لئے ہیں۔ اور ہم تو اسی کے لئے مخلص ہو گئے ہیں۔

0 Your Comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Pageviews

free counters

Share it